پہلگام سے دوبارہ شروع،835 یاتری2قافلوں میں جموں سے کشمیر روانہ

سری نگر//جمعرات کوموسم خراب رہنے کی وجہ سے پورے ایک دن یاترا معطل رہنے کے بعدجمعے کوامرناتھ یاتراپہلگام سے دوبارہ شروع کی گئی ،تاہم موسم ابترہونے کے باعث بال تل کے راستے یاتری معطل رکھی گئی ۔اس دوران بھگوتی نگرجموں بیس کیمپ سے835یاتری35گاڑیوں کے 2قافلوںمیں کشمیرکی جانب روانہ ہوئے ۔حکام نے بتایاکہ جمعرات کوتقریباً300یاتریوںنے شیولنگم کادرشن کیا اوراس طرح سے ابتک 2لاکھ 70ہزار سے زیادہ درشن کرچکے تھے ۔جے کے این ایس کے مطابق موسم میں کچھ بہتری کے بعدجمعے کی صبح یاتریوںکونون ون پہلگام بیس کیمپ سے امرناتھ گھپاکی جانب جانے کی اجازت دی گئی اوریوں ایک دن کی معطلی کے بعداس راستے سے یاترا دوبارہ شروع کی گئی ،تاہم حکام نے موسم خرب ہونے کے باعث جمعے کوبھی بال تل کے راستے سے یاترا کومعطل رکھا۔اُدھر حکام نے بتایاکہ جمعے کی صبح بھگوتی نگر جموں سے835یاتریوں پر مشتمل دوقافلے کشمیر کی جانب روانہ ہوئے ۔انہوںنے کہاکہ 306یاتری16گاڑیوںمیں سوار ہوکر بال تل کی جانب روانہ ہوئے ،جسکے بعدمزید529یاتری19گاڑیوںمیں نون ون پہلگام کی جانب روانہ ہوئے ۔حکام نے بتایا کہ جمعرات تک، کل 2لاکھ70ہزار سے زیادہ زائرین نے امرناتھ گھپا پہنچ کریہاں شیولنگم کادرشن کیا۔انہوںنے کہاکہ30جون کوشروع ہونے والی 43روزہ یاترا،11اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر ختم ہونے والی ہے۔