ہندوارہ//پہروپٹھ، بونہ گام اور ہانجی شاٹ کی آبادی گزشتہ ایک ہفتے سے پانی کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ تقریباً ایک ماہ قبل پلانٹ میں نصب موٹروں میں بجلی کا شاٹ سرکٹ کی وجہ سے خراب ہو گیا تھااور ایک ماہ سے اس طرف کسی نے دھیان نہیں دیا ۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابق لوگوں کا کہنا ہے یہ مسلے اے ای ای مکینیکل اور جے ای کے نوٹس میں لایا گیا تھا لیکن انہوں نے پینے کے پانی کے پلانٹ کو بحال کرنے کے ہمارے بنیادی مطالبے پر کان نہیں دھرا۔ مقامی آبادی نیبتایا کہ مذکورہ علاقہ میں پینے کے پانی کا واحد ذریعہ ہے دریں اثناء سماجی کارکن فاروق احمد ڈار کے مطابق پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہمیں روزانہ کی بنیاد پر شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور یہ بتانا ضروری ہے کہ ہمیں اس سیزن میں دوسری بار اس مسئلے (ڈیمیجڈ موٹر) کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اب ہم ڈی سی کپواڑہ، اے ڈی سی ہندواڑہ سے مخلصانہ گزارش کرتے ہیں کہ اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کیا جائے، بصورت دیگر ہم سڑکوں پر نکل کر اپنا مسئلہ حل کرنے کیلئے دھرنا دینگے اسکے علاوہ ہمارے پاس اور کوئی راستہ پھر نہیں ہے۔










