سرینگر///سرنکوٹ پونچھ میں پولیس نے ایک شخص کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے گرنیڈبرآمدکرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ گرفتار شدہ شخص سے پوچھ تاچھ چل رہے اور مزید انکشافات کی توقع کی جارہی ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق پولیس نے جمعہ کو پونچھ ضلع کے سورنکوٹ کے ڈنڈک علاقے میں ایک شخص کو گرینیڈ سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے ایک مشترکہ آپریشن میں ایک شخص کو مشتبہ طور پر حرکت کرتے ہوئے دیکھا۔تلاشی کے دوران گرفتار شخص سے چار دستی بم برآمد ہوئے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔










