سرینگر // عوامی شکایات ازالہ پروگراموں کی پھر سے شروعا ت کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ آج یعنی سنیچروار کو پولیس لائینز پلوامہ میں عوامی شکایات سنیں گے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر پولیس سربراہ آر آر سوئن سنیچروار کو پولیس لائینز پلوامہ میں عوامی شکایات پروگرام منعقد کر رہے ہیں ۔ پولیس کے مطابق جموں وکشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل آر آر سوائن کا شکایات کا ازالہ پروگرام کل سے ضلع پولیس لائنز پلوامہ میں دوبارہ شروع ہوگا۔‘پولیس ترجمان نے کہا کہ جن شہریوں کو پولیس کیس ، انکوائریوں، تصدیق میں تاخیر، ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر یا انکار یا ناقص تفتیش سے متعلق شکایات ہیں انہیں پہلی ترجیح دی جائے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دوسری ترجیح شہدائکے اہل خانہ کو اور تیسری ترجیح دیگر پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو دی جائے گی۔بیان میں کہا گیا کہ چوتھی ترجیح خدمت کرنے والے پولیس اہلکاروں اور ایس پی اوز کو ان کے خدمات کے مسائل سننے کے لئے ہوگی۔ یہ پروگرام سختی سے صرف پلوامہ ضلع کے شہریوں کے لیے ہوگا۔ بھرتی سے متعلق درخواستوں پر بالکل غور نہیں کیا جائے گا۔ اس میں مزید کہا گیا کہ پولیس خدمات سے متعلق شکایات رکھنے والے افراد کو چاہیے کہ وہ اس مقصد کیلئے قائم ہیلپ ڈیسک پر رجسٹریشن کے لیے ڈی پی ایل پلوامہ جائیں۔بیان کے مطابق جو لوگ اپنی شکایات ڈی جی پی کی توجہ میں لانا چاہتے ہیں وہ ایک تحریری درخواست جمع کرائیں جس میں کام کرنے والے موبائل نمبر سمیت مکمل تفصیلات شامل ہوں۔










