farooq abdullah

پنچایت الیکشن لڑناسب سے بڑی غلطی تھی ہرالیکشن میں شرکت کرینگے

منافرت پھیلانے سے الیکشن میں کامیابی نہیں ملے گی کثرت میںوحدت ہے /فاروق عبداللہ

سرینگر//پنچایت الیکشن نہ لڑنابڑی غلطی قرار دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر گاندربل، سرینگر ،بڈگام حلقے کے ممبرپارلیمنٹ نے کہاکہ نہو ہریانہ فسادات سے کامیابی نہیں ملے گی تاہم ملک میں نفرت کوضرور فروغ ملے گا،ملک تورہے گانفرت پھیلانے والے نہیں رہے گے بھارت کثرت میں وحدت والاملک ہے جہاں منافرت کے لئے کوئی جگہ نہیں ۔370-35Aکے خاتمے پر جشن تب تک منائے گے جب تک منی بیک کاسہاراہے منی ختم ہوگا توجشن بھی کوئی نہیں منائے گا ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق نہو ہریانہ میں پھوت پڑے فسادات پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے جموں وکشمیرکے سابق وزیراعلیٰ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے کہاکہ بھارت میںمنافرت کی کوئی جگہ نہیں ۔یہ کثرت میںوحدت والاملک ہے جہاں ہر مذہب کے ماننے والے لوگ رہتے ہیں ہر مذہب کااحترام کرنا ملک کے شہریوں کافرض ہے اورکوئی بھی مذہب ایک دوسرے کے خلاف منافرت کی اجازت نہیں دیتاہے ۔انہوںنے کہاکہ منافرت پھیلانے سے الیکشن جیتے نہیں جاسکتے اور منافرت کے لئے اب ملک میں جگہ نہیں اور اسکے لئے لوگ بھرپور نفرت کااظہار کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک ضروربچے گا منافرت پھیلانے والے نہیں رہے گے ۔370کے خاتمے کے بعد چوتھی برسی پربی جے پی کی جانب سے جموںو کشمیرمیں جشن منانے کے سوال کاجواب دیتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ نے کہاکہ جب تک منی بیک کاسہارا ہے جشن منایاجائیگا منی ختم ہوگاتو جشن بھی نہیں رہے گا ۔2020میں پنچایت الیکشن نہ لڑنے کوبڑی غلطی قرار دیتے ہوئے سا بق وزیراعلیٰ نے کہااب جوبھی الیکشن ہونگے اور جس طرح کے ہونگے ان میں بھر پورشرکت کی جائے گی اوراین سی اپناکردار اداکریگی ۔