پنشنروں کی جانچ پڑتال کا عمل اس ماہ کے آخر تک مکمل ہوگا

خانیار ٹریجری عملہ کے حسن سلوک سے پنشنرمتاثر

سرینگر//پنشنروں کی ٹریجروں میں جانچ پڑتال کا عمل جاری رہنے کے بیچ خانیار ٹریجری میںاپنی جانچ پڑتال کا کام کرنے والے پنشنروں نے کہا ہے کہ اس ٹریجری کے ٹریجری آفیسر اور دیگر عملہ کی جانب سے انہیں کافی ہمدردی کے ساتھ پیش آیا جاتا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ ٹریجری آفیسر بزرگ شہریوں ، بیماروں اور عمر رسیدہ پنشنروں کے ساتھ بھر پور تعاون کرتے ہیں اور ان کی جانچ کے عمل کی خود نگرانی کرتے ہیں۔ وائس آف انڈیا کے مطابق پنشنروں کو ٹریجریوں میں جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے اور سرکاری حکمنامہ کے مطابق اب ماہ ستمبر کے یہ 29دن بچے ہیں ۔ اس بیچ پنشنروں نے خانیار ٹریجری میں تعینات ٹریجری آفیسر اور عملہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹریجری میں پنشنروں کیلئے بہتر انتظامات رکھے گئے ہیں ۔ پنشنروں کو انتظار کرنے کے دوران ان کی طبیعت کے بارے میں پوچھا جاتا ہے اور انہیں ہر ممکن سہولیت بہم رکھی جاتی ہے ۔ پنشنروں نے بتایا کہ ٹریجری آفیسر خانیار خود نیک دل شخص ہیں جو عمر رسیدہ افراد خاص کر بیماروں کے ساتھ نرم طبیعت کے ساتھ پیش آتے ہیں ۔ پنشنروں نے بتایا کہ جانچ پڑتال کے عمل کے دوران ٹریجری عملہ ان تعاون کررہا ہے اور پنشنروں کے ساتھ عزت اور احترام کے ساتھ پیش آتے ہیں ۔ اس بیچ کئی ایک پنشنروں جو خود ٹریجری میں ناسازگار صحت کی وجہ سے نہیں پنچ پائے ہیں نے کہا کہ ٹریجری افسر کی ہدایت پر ملازمین ان کے گھر آئے اور ان کے جانچ کا کام بحسن خوبی انجام دیا ہے ۔ واضح رہے کہ خانیار ٹریجری میں 11ہزار سے زائد پنشنر ہیں جو اس ٹریجری سے پنشن حاصل کرتے ہیں جو سرینگر میں کسی بھی ٹریجری سے سب سے زیادہ تعداد ہے تاہم زیادہ تعداد ہونے کے باوجود بھی خانیار ٹریجری عملہ پنشنروں کی جانچ پڑتال کا کام بخوبی انجام دیتے ہیں ۔