جموں//جموںوکشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن ( جے کے ٹی پی او) نے 8سے 12؍ دسمبر 2022ء تک پنجاب اِنٹرنیشنل ٹریڈ ایکسپوکے 16ویں ایڈیشن میں اَمرتسر پنجاب میں ایک فلگ شپ بی ٹو سی اور بی ٹو بی ایونٹ میں شرکت کی۔جے کے ٹی پی او کی طرف سے پویلین سیٹ اَپ ، جموںوکشمیر یوٹی کی ثقافت ، ورثہ ، ہینڈلوم اینڈ ہینڈ ی کرافٹس اور زرعی مصنوعات کی نمائش پنجاب اِنٹرنیشنل ٹریڈ ایکسپو۔2022 کے سب سے بڑے پُر کشش مقامات میں سے ایک تھا ۔ جموں و کشمیر کے نمائش کنندگان نے قومی اور بین الاقوامی لوگوں کے لئے جموں و کشمیر کی انفرادیت کو فروغ دیا ہے۔زائد اَز 30 نمائش کنند گان بشمول ’’ حوصلہ‘‘ کی خواتین کاروباریوں ، این جی اوز اور سوسائٹیز کے ساتھ جموںوکشمیر حکومت کے محکموں اور کارپوریشنوں نے ایونٹ میں منفرد اور وسیع رینج کی کشمیر سے پشمینہ شال ، کانی شال ، سوزنی ورک ، جموںوکشمیر یوٹی سے ہینڈی کرافٹس ، اخروٹ ، کستواری اور کشمیری زعفران ، شہد اور راجماش ڈوڈہ اور کشتواڑ سے ، جدید ٹیکسٹائل ، کھلونے ، لوازمات وغیرہ مصنوعات کی نمائش کی۔جے کے ٹی پی او یویلین کی خاص خصوصیت خواتین کاروباریوں اور بالخصوص جسمانی طور خاص اَفراد کی موجودگی تھی۔جموں و کشمیر کی حوصلہ خواتین کاروباریوں کے ساتھ میڈیا کی بات چیت کا اہتمام کیا گیا جس میں جموں و کشمیر کی خواتین کاروباریوں نے میڈیا کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کیا۔ایم ڈی جے کے ٹی پی اوخالد جہانگیر نے کہاکہ اس قسم کی تقریبات میں جموں و کشمیر کی منفرد مصنوعات کی نمائش سے جموں و کشمیر کے مجموعی کاروباری ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ اُنہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح کی تقریبات میں جموں و کشمیر سے مستند معیاری مصنوعات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ فارورڈ مارکیٹ کے روابط کو یقینی بنایا جا سکے۔اُنہوں نے بتایا کہ محکمہ صنعت وحرفت کے زیراہتمام جے کے ٹی پی او جموں و کشمیر کے کاروباریوں کو فزیکل اور اَی ۔کامرس مارکیٹنگ پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔










