ایک بڑے حادثے کو رونماء ہونے سے ٹال دیا گیا۔ اے ڈی جی پی
سرینگر// پلوامہ میں فوج اور پولیس نے تیس کلو کے قریب آر ڈی ایکس کو برآمد کرکے ایک بڑے سانحہ کو رونماء ہونے سے ٹال دیا ہے ۔ اس ضمن میں اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ تیس کلو وزنی بارودی سرنگ کا استعمال کرکے جنگجو فوج اور پولیس کو نشانہ بنانے والے تھے تاہم بڑے حادثے کو ٹال دیاگیا ۔ سی این آئی کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے سرکلر روڈ علاقے پر تہاب کراسنگ پر 25-30 کلو گرام وزنی دیسی ساختہ بم ملنے کے بعد ایک بڑا سانحہ ٹل گیا، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ پلوامہ پولیس کے ان پٹ پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے تقریباً 30 کلو وزنی آئی ای ڈی کا پتہ لگایا ہے۔جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو علاقے میں پہنچایا گیاجنہوں نے اس کو اپنی تحویل میں لیکر اسے ناکارہ بنایا ۔ اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں بارودی سرنگ کو ناکارہ بناکر ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا گیا ۔










