جیش ملی ٹنٹوںکامعاون کمسن لڑکے سمیت گرفتار:پولیس
پلوامہ// پولیس نے پیر کے روز جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جیش محمدملی ٹنٹوںکے2 معاونین کو بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ گرفتار کیا ۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں نے کہا کہ پلوامہ میں ہتھیاروں کی کھیپ کی ترسیل سے متعلق مخصوص اطلاع ملنے پر، پلوامہ پولیس اور فوج کی55آرآر کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی اور مختلف مشکوک مقامات پر خفیہ طور پر تعینات کی گئی۔ پولیس تھانہ لتر پلوامہ کے دائرہ اختیار والے علاقہ نائنابٹہ پورہ میں2 اسکوٹی سوار مشتبہ افراد کو کنسائنمنٹ بیگ کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ خفیہ ٹیم حرکت میں آگئی اور بڑی تدبیر سے دونوں کو پکڑ کر ہتھیاروںکی کھیپ کو برآمد کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان نے اپنا نام30 شوکت احمد ڈیگو ولد عبدالوہاب ڈیگو ساکنہ نینا بتایاجواسکوٹی چلارہاتھا اور اپنے چچازادبھائی (نام مخفی نابالغ)ساکن سیٹھارکیساتھ جارہاتھا۔ پوچھ گچھ کے دوران شوکت احمد نے انکشاف کیا کہ وہ جیل میں بندOGW فردوس احمد بٹ ولد عبدالاحد بٹ ساکنہ نائنا پلوامہ کیساتھ رابطے میں تھا جو اس وقت سنٹرل جیل راجوری میں پولیس تھانہ لترمیں درج ایف آئی آر نمبر 118/2021کے تحت بند ہے۔پولیس کے مطابق شوکت نے بتایاکہ وہ جیش محمد تنظیم کیلئے کام کر رہا تھا اور برآمد شدہ اسلحہ اور گولہ بارود کا یہ بہت بڑا ذخیرہ مزید تقسیم کرنے اور پولیس اور سیکورٹی فورسز پر حملے کرنے کیلئے تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ برآمدگی کی تفصیلات 25 چینی دستی بم، ایک پستول، 2 پستول میگزین، پستول کے 230 گولیاں،10 اے کے میگزین اور 300 اے کے گولیاں شامل ہیں۔










