جموں//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے سول سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جے کے ۔ آئی جی آر اے ایم ایس پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ مشن جموں وکشمیر لینا پادھا ، ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ جموں وکشمیر سدرشن کمار ، ماللیاتی مشیر ایس ڈی ڈی یاسر شریف ، سپیشل سیکرٹری ایس ڈی ڈی ، سیکرٹری بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن جموںوکشمیر اور دیگر متعلقہ اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔پرنسپل سیکرٹری نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اَفسران پر زور دیا کہ وہ متعلقہ اَفسران کو موصول ہونے والی شکایات کے جلد اَز جلد ازالے کو یقینی بنائیں تاکہ ہر سرکاری سکیم کے تمام فوائد عوام تک پہنچیں اور ان شکایات سے مطلوبہ رائے حاصل کی جاسکے ۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو شفاف اور مقررہ وقت میں ہر سہولیت فراہم کرنے میں گہری دِلچسپی رکھتی ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے اَفسران کو تاکید کی کہ ہر شکایت کا ازالہ مقامی نمائندوں کی شمولیت سے بنیادی سطحی رِپورٹ کی بنیاد پر مکمل کیا جائے تاکہ شکایت کنندہ کو مناسب معلومات اور اس کا حل بھی مل سکے۔اُنہوں نے اَفسران ر زور دیا کہ وہ حکومت کے مناسب اَصولوں ،ضابطوں اور رہنما خطوط کے تحت شکایات / گریوینس کا اَزالہ کریں۔










