Jal Shakti

پرنسپل سیکرٹری جل شکتی نے جل جیون مشن کی پندرہ روزہ تقریبات میں عملی طور پر حصہ لیا

تقریبات کے آغاز کے بعدسے جموںوکشمیر یوٹی بھرمیں 276تقریبات منعقد کی گئیں

سری نگر//جموںوکشمیر میں جل جیون مشن کی جاری پندارہ روزہ تقریبات میں پہلے دِن اَضلاع میں تقریباً 89 پروگرام منعقد کئے گئے جبکہ دوسرے دِن جموںوکشمیر یوٹی کے مختلف حصو ں میں 187 پروگرام منعقد کئے گئے جن میں مصوری مقابلے ، سکولوں میں مباحثے ، گرام سبھاس ایف ٹی کے ٹریننگ ، پانی کی جانچ ہر گھر جل سر ٹیفکیشن شامل تھے۔پرنسپل سیکرٹری جل شکتی شالین کابرا نے بذریعہ ورچیول موڈ ان میں سے کچھ پروگراموں میں حصہ لیا جس میں متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنروں نے بھی شرکت کی۔اِس موقعہ پر شالین کابرا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان تقریبات کے تحت اَفسران کو جے جے ایم کے جاری کاموں کا معائینہ کرنا ہوگا تاکہ ان کے معیار کو یقینی بنایا جاسکے۔ اُنہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان اَفسران کے لئے صدفیصد ایف ایچ ٹی سی دیہاتوں کو ’ ہر گھر جل ولیجز‘ قرار دینے کے لئے اَپنی رِپورٹ دینا لازمی ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہر گھر جل کی اطلاع دیہات کی تصدیق خصوصی گرام سبھا اور مقامی پی آر آئی کے ذریعہ کی جانی چاہئے اور لوگوں کو بھی اپنی طرف سے اس کی منظوری دینی چاہئے۔پندرہ روزہ تقریبات کا بنیادی مقصد پانی سے متعلق مسائل جیسے آبی ذخائر کے تحفظ ، پانی کا درست اِستعمال ، پانی کے ذرائع کی صفائی ، پانی کی فراہمی کی سکیموں کی ملکیت کے بارے میں عوام میں بیداری پیدا کرنا ہے۔مشن دائریکٹوریٹ نے اَضلاع اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر پانی سمیتوں کو ان کی استعداد کار میں اِضافے کے لئے ایک ایکشن پلان تیار کیا ہے اور اُنہیں مکمل ہونے کے بعد پانی کی فراہمی کی سکیم کو چلانے اور دیکھ ریکھ کے لئے تیار کیا ہے۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ مشن ڈائریکٹوریٹ جے جے ایم کی پندرہ روزہ تقریبات کا آغاز کل چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے پرنسپل سیکرٹری جل شکتی شالین کابرا کی موجودگی میں کیا۔