شہری ہوازبازی ریگولیٹر نے پرواز عملے کیلئے رہنما خطوط جاری کئے
سرینگر//فلائٹ سیفٹی کو بڑھانے کے مقصد کے تحت، شہری ہوابازی ریگولیٹر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نئے اقدامات پر غور کر رہا ہے جو فلائٹ کے عملے کے ارکان کو روزمرہ کی الکحل زدہ مصنوعات کے استعمال سے روک سکتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق، ان مصنوعات میں پرفیوم، ادویات اور دانتوں کیلئے حفاظتی اشیاء شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس تجویز کے پیچھے کا مقصد عملے کے ارکان کو فلائٹ سے پہلے یا بعد ازاں بریتھالیزر (BA) ٹیسٹ کے دوران مثبت آنے سے روکنا ہے۔ڈی جی سی اے کی تجویز کے مسودے کے مطابق ’’شراب کے استعمال کے لیے ہوائی جہاز کے عملے کے طبی معائنے کے طریقہ کار‘‘ میں ترمیم کرنے کے لیے عملے کے ارکان کو کسی بھی قسم کی دوائی، فارمولیشن، یا ماؤتھ واش، ٹوتھ جل، پرفیوم، یا اس سے ملتی جلتی کسی بھی مصنوعات کے استعمال سے منع کیا جائے گا۔ مسودے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ان اشیاء کے استعمال سے بریتھ اینالائزر ٹیسٹ میں مثبت نتیجہ نکل سکتا ہے۔ عملے کے ارکان جو فی الحال الکحل پر مشتمل دوائیوں سے گزر رہے ہیں انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی فلائینگ اسائنمنٹ لینے سے پہلے کمپنی کے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔مجوزہ تبدیلیوں میں بی اے ٹیسٹ کے انتظام کے لیے نئی ہدایات بھی شامل ہیں۔ ہر ٹیسٹ سے پہلے، طبی عملے کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ آلہ 0.000 کی ریڈنگ رجسٹر کرے۔ مزید برآں، وہ روزانہ کنٹرول ٹیسٹ کریں گے اور BA آلات اور پرنٹر دونوں کی فعالیت کی تصدیق کے لیے پرنٹ آؤٹ کا ریکارڈ برقرار رکھیں گے۔ اگر ابتدائی BA امتحان کا مثبت نتیجہ نکلتا ہے، تو 20سے25 منٹ کے زیادہ سے زیادہ وقفے کے بعد دوبارہ ٹیسٹ لیا جائے گا۔ان سخت ضابطوں کا مقصد پرواز کے عملے کے ارکان کے بی اے ٹیسٹ کے دوران الکحل کے لیے مثبت ٹیسٹ کرنے کے خطرے کو کم کرکے ہوا بازی کی حفاظت کو تقویت دینا ہے۔ فی الحال، ان ٹیسٹوں میں ناکام ہونے کے نتائج اہم ہیں، موجودہ قوانین کے مطابق، پہلی بار جرم کے لیے لائسنس کی معطلی تین ماہ سے لے کر دوسری بار کے لیے تین سال تک، اور تیسرے مثبت نتیجے کے لیے مستقل معطلی پر منتج ہوسکتی ہے۔










