پٹرول اور ڈیزل29 اپریل کے بعد مہنگا ہوگا: راہول

پٹرول اور ڈیزل29 اپریل کے بعد مہنگا ہوگا: راہول

نئی دہلی/ایجنسیز// کانگریس قائد اور لوک سبھا میں قائد اپوزیشن راہول گاندھی نے منگل کو خبردار کیا کہ 29 اپریل کو اسمبلی انتخابات کے اختتام کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔انہوں نے خام تیل کی کم عالمی قیمتوں سے مبینہ طور پر منافع خوری کیلئے حکومت پر بھی تنقید کیاور کہا کہ قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے اب اس کا بوجھ عوام پر پڑے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت تیل کی کم عالمی قیمتوں سے منافع خوری کر رہی ہے تاہم ایک اعلیٰ سرکاری اہلکار نے ان دعوؤں کو مسترد کردیا۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود ایندھن کی ریٹیل قیمتیں چار سال سے مستحکم ہیں۔