سرحدوں پر ڈرون کی بڑھتی سرگرمیوں کے بیچ

پاکستان کے ساتھ لگنی والی بین الاقوامی سرحد پر ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں

بی ایس ایف اور پنجاب پولیس نے امرتسر میں منشیات سے لیس ایک پاکستانی ڈرون کو ضبط کر لیا

سرینگر // بین الاقوامی سرحد پر ڈرون کی بڑھتی سرگرمیوں کے بیچ بی ایس ایف اور پنجاب پولیس نے منشیات سے لیس ایک پاکستانی ڈرون کو ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق بارڈر سیکورٹی فورس اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی میں امرتسر سے منشیات لے جانے والا پاکستانی ڈرون برآمد کیا ہے ۔ بی ایس ایف نے کہا کہ برآمد کیا گیا ڈرون چین میں بنایا گیا اور کواڈ کاپٹرکلاسک ماڈل ہے اور اس میں تقریباً 545 گرام ہیروئن موجود تھی۔انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے 1 ڈرون کے ساتھ 1 پیکٹ منشیات برآمد کیا جس میں ہیروئن کا شبہ ہے کوبرآمد کیا گیا۔ اس سے پہلے بی ایس ایف کے دستوں نے 11 دسمبر کو پنجاب کے امرتسر کے روران والا گائوں کے ایک کھیت میں منشیات کے ساتھ ایک ڈرون برآمد کیا تھا۔بی ایس ایف کے دستوں نے 11 دسمبر کی دوپہر کو سرحدی باڑ کے آگے علاقے پر تسلط گشت کرتے ہوئے امرتسر کے روران والا گائوں کے قریب کھیت میں ایک مشکوک چیز دیکھی۔، علاقے کی تفصیلی تلاشی کے دوران، بی ایس ایف کے دستوں نے سرحدی باڑ کے آگے کھیت سے ہیروئن مشتبہ منشیات کی اشیاء کے ایک پیکٹ کے ساتھ ایک ڈرون برآمد کیا۔