شوپیان / /سیکرٹری امور نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ نے وِکست بھارت سنکلپ یاترا کے رَسائی پروگرام کے تحت آج شوپیاں ضلع میں مغل روڈ پر واقع دور افتادہ ہیرپورہ پنچایت کا دورہ کیا۔اِس موقعہ پردیہی رسائی پروگرام میں عوام اور دیگرشراکت داروں کی زبردست شرکت دیکھی گئی۔ اِس کے علاوہ ڈی ڈی سی کونسل کے ممبران، بی ڈی سی ممبران اور پی آر آئی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔سیکرٹری موصوف نے شرکأ کو ’ وِکست بھارت کا حلف دِلایا اور اِس کے بعد بیداری پیدا کرنے ، موقعہ پر خدمات کی فراہمی اور مختلف خدمات کے لئے مستفید ہونے والوں کے رجسٹریشن کے لئے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا دورہ کیا۔سرمد حفیظ نے حکومتی خدمات کے مضبوط اور بغیر پریشانی میکانزم کو سراہا۔ اُنہوں نے کہا کہ سینکڑوں سکیموں کے تحت لوگوں کو آن لائن طریقہ کار کے تحت مقررہ وقت میں زبردست فوائد فراہم کئے جارہے ہیں۔ اُنہوں نے اے بی پی ایم جے اے وائی کی صحت شعبے کی سکیموں پر بھی روشنی ڈالی اور وضاحت کی کہ کس طرح یہ لوگوں کو مفت صحت خدمات حاصل کرنے میں مدد کر رہا ہے۔اُنہوں نے زرعی پیداوار کی مارکیٹنگ میں علاقے میں این آر ایل ایم کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے مقامی لوگوں بالخصوص نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اَپنی معاشی ترقی کے لئے خود روزگار کے مختلف اِداروں میںجائیں۔اُنہوں نے وی بی ایس وائی کو ایک نیا رابطہ اقدام قرار دیا جس کے ذریعے انتظامیہ عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کر رہی ہے اور ترقی کی رفتار میں لوگوں کی شمولیت کو فروغ دے رہی ہے۔سیکرٹری موصوف نے عوامی بہبود ی سکیموں کو پورا کرنے میں ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ سرکاری سکیموں کی وسیع پیمانے پر تشہیر کی جائے تاکہ اس کا فائدہ محروم اَفراد تک پہنچ سکے اور تمام اہل آبادی کو اِس کا احاطہ کیا جاسکے ۔دیگر مقررین نے وی بی ایس وائی پروگرام کے مقاصد پر روشنی ڈالی جبکہ عوامی نمائندوں اور کارکنوں نے نوجوانوں کی خدمات ، کھیلوں کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے دیگر مسائل سے متعلق مختلف مطالبات پیش کئے۔سرمد حفیظ نے مسائل سنے اور افسران پر زور دیاکہ وہ مناسب کارروائی کے لئے مطالبات کو مدنظر رکھیں۔تقریب کے دوران آئی ای سی وینوںنے مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کی۔ اس کے علاوہ عوام میں کیلنڈر اور دیگر آئی ای سی مواد تقسیم کیا گیا۔ تقریب میں مقامی فنکاروں کی جانب سے ثقافتی پرفارمنس کا دلکش مظاہرہ دیکھا گیا۔سیکرٹری موصوف نے علاقے کے نوجوانوں میں سپورٹس کٹس بھی تقسیم کیں تاکہ انہیں کھیل سرگرمیوں کے لئے تیار کیا جاسکے ۔اے ڈی ڈی سی ڈاکٹر ناصر احمد لون نے اختتامی کلمات پیش کرتے ہوئے عوام کی فعال شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اِس موقعہ پر اے ڈی سی ڈاکٹر ذاکر حسین فاض، جوائنٹ ڈائریکٹر وائی ایس اینڈ ایس وسیم راجا، اے سی ڈی، اے سی پی، ضلعی افسران، سول سوسائٹی کے سرکردہ اراکین،اَفسران اور مستحقین سمیت مقامی افراد بھی موجود تھے۔










