پلوامہ //’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ ضلع پلوامہ میں نمایاں پیش رفت کر رہی ہے اور دیہی علاقوں سے شہری علاقوں میں بغیر کسی رُکاوٹ کے منتقل ہو رہی ہے۔یاترا کے بنیادی مقاصدجو سرکاری سکیموں کو تقویت دینے اور عوامی بیداری کو فروغ دینے پر مرکوز ہیں جس سے وسیع پیمانے پر فوائد کو یقینی بنایا جارہا ہے۔وِکست بھارت سنکلپ یاترا جب میونسپل کمیٹی کھریو پہنچی تو کمیونٹی نے اِس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔سرکاری محکموں نے سب سے آگے بڑھ کر اَپنی سکیموں کی وضاحت کی اور شہریوں کی رہنمائی کی کہ ان مواقع سے کس طرح فائدہ اُٹھایا جائے۔ وزیر اعظم کے متاثر کن پیغام نے سامعین کی توجہ اَپنی طرف مبذول کی اور ترقی کے تئیں عزم کا احساس پیدا کیا۔ سنکلپ کا عہد ایک پُرجوش اعلان بن گیا، لوگوں نے سنکلپ یاترا کے ذریعے برقرار رکھے گئے نظریات کے لئے اَپنی لگن کا اِظہار کیا۔معلوماتی سیشنوں کے علاوہ ایونٹ نے ضروری خدمات پیش کیںجس سے شرکأ کے لئے فوری فوائد کو یقینی بنایا گیا۔ ثقافتی تقریبات نے وِکست بھارت یاترا کے متحرک جذبے کی عکاسی کرتے ہوئے جوش و خروش پیدا کیا۔ یہ اعزاز نہ صرف سرکاری اسکیموں کے لئے مختص کیا گیا تھا بلکہ کامیابی حاصل کرنے والوںبالخصوص خواتین کو، جنہیں ان کی شاندار خدمات کے لئے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔جیساکہ یاترا اپنی رفتار جاری رکھے ہوئے ہے، یہ ضلع پلوامہ پر ایک دیرپا اثر چھوڑتی ہے جو ایک ترقی یافتہ اور بااِختیار قوم کے جوہر کی علامت ہے۔










