’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘ سری نگر میں رَسائی جاری رکھے ہوئے ہے

سری نگر //وِکس بھارت سنکلپ یاترانے حول، مدین صاحب، لال بازار اور حضرت بل کی متحرک کمیونٹیوں کے ذریعے اَپنا سفر جاری رکھا جس میں اِنفارمیشن ، ایجوکیشن اور کمیونی کیشن ( آئی اِی سی )سیٹ اَپ کے ارد گرد جمع ہونے والے مقامی باشندوں کی طرف پرجوش ردِّعمل ملا۔مقامی معززین اور کمیونٹی رہنمائوں کی موجودگی میں منعقد ہونے والے اِس پروگرام میںحاضرین وسامعین نے وِکست بھارت سنکلپ یاترا مہم کی اہمیت کے بارے میں وزیر اعظم کے پیغامات کو غور سے سنا۔مقامی لوگوں نے قومی ترقی کے ویژن کو قبول کیا اور پروگرام کے حصے کے طور پر’’ہمارا سنکلپ وِکست بھارت‘‘ کا عہد لے کر اَپنے عزم کا اِظہار کیا۔معلوماتی نشستوں کے علاوہ اِجتماع کو باصلاحیت مقامی فنکاروں کی طرف سے پیش کئے جانے والے دِل کش ثقافتی پروگراموں کے ساتھ پیش کیا گیا جس نے اِس موقعہ پر جشن کے ماحول میں اِضافہ کیا۔جاری یاترا کا مقصد مختلف فلیگ شپ سکیموں کی نمائش کرنا ہے جو ملک کے منظر نامے کو تبدیل کر رہی ہیں ، کمیونٹیوں کو بااِختیار بنا رہی ہیں اور جامع ترقی کو فروغ دے رہی ہیں۔ یہ سماج کے ہر طبقے کی ترقی اور خوشحال، ترقی یافتہ ہندوستان کو فروغ دینے کے لئے حکومت کے عزم کا ثبوت ہے۔