جموں//جے کے آر ٹی سی کی بسوں کو سرینگر شہر میں داخل ہونے سے روکنے پر جاری پابندیوں کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو ہدایت دی کہ وہ اس معالمے کو فوری طور پر حل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھاٗئیں ۔ وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ شہر میں جے کے آر ٹی سی بسوں پر پابندی سے مسافروں کو شدید تکلیف ہو رہی ہے کیونکہ شمالی سیکٹر کی بسوں کو بمنہ بائی پاس پر روکا جا رہا ہے ۔ وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ پابندیاں ہٹانے سے مسافروں کیلئے مشکلات ختم ہو جائیں گی اور انہیں آسانی سے رسانی ملے گی ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جے کے آر ٹی سی کی طرف سے فراہم کی جانے والی ٹرانسپورٹ کی سہولیات سب سے زیادہ سستی اور آسان ہیں اس کے علاوہ عام لوگوں /روزانہ کے مسافروں کو خاص طور پر ملازمین ، طلباء اور مریضوں کو سہولت ملے گی ۔ وزیر نے مزید زوردیا کہ حکومت عوام کو تمام سہولیات فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے اور جلد از جلد مسائل کو حل کرنے کیلئے فوری کارروائی کرے گی تا کہ انہیں کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
گھروں کو منہدم کرنے سے نہیں عوام کو ساتھ لیکر چلانے سے حالات بہتر ہونگے
پیپر لیک مقدمات کیلئے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم ہوں گی// وزیر اعظم مودی
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ 25 اور 26 جولائی کو جموں و کشمیر اور لداخ کے دورے پر
مسلسل بارشوں سے دریائے جہلم میں پانی کی سطح بلند، توی الرٹ سطح عبور کر گئی
ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ جوہری معاہدے کو دی منظوری، اپنے ملک میں ہی یورینیم کی افزودگی کرنے کی مل سکتی ہے اجازت
تازہ حملوں کے باعث آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت میں مزید کمی
ممدانی نتن یاہو کی گرفتار کے عہد سے دستبردار
فیفا کی بہترین الیون متنازع بن گئی؟ اسپین کے دو ہیروز کی عدم شمولیت پر ہنگامہ
گل پہلے مقام کے قریب، کوہلی اور روہت سرفہرست 4میںشامل
سید غازی عباس کی تباہ کن بولنگ چارمینارسی سی کامیاب










