Satish Sharma visits Bawe Wali Mata_ prays for J&K’s peace, prosperity

وزیر ستیش شرما نے باوے والی ماتا مندر میں حاضری دی

جموں وکشمیر کے امن اور خوشحالی کیلئے دعاکی

جموں//وزیر برائے خوراک، شہری رسدات و امور صارفین اور ٹرانسپورٹ ستیش شرما نے آج باوے والی ماتا مندر میں حاضری دی اور پوجا کی۔ وزیر موصوف نے جموںوکشمیر یوٹی کے لئے امن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔ اُنہوں نے کہا کہ روحانی دعائیں اِنسانی زندگیوں کے لئے بنیادی نعمتیں ضروری اور لازمی ہیں کیو ں کہ یہ ہمیں اَپنے کردار اور ذمہ داریوں کو زیادہ مؤثر اور احسن طریقے سے ادا کرنے کے لئے طاقت دیتی ہیں ۔اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ عمر عبداللہ کی قیادت میں حکومت ترقی کے سفر کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھائے گی اورترقی اورعظمت کی نئی بلندیوں کو حاصل کرے گی۔