وزیر اعلیٰ نے محکمہ جل شکتی سکیموںکی عمل آوری کا جائزہ لیا

وزیر اعلیٰ نے محکمہ جل شکتی سکیموںکی عمل آوری کا جائزہ لیا

جموں//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سول سیکرٹریٹ میں جل شکتی محکمہ کے جائیزہ اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں جموں و کشمیر میں جل جیون مشن ( جے جے ایم ) کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ نے مشن کے مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے موثر نفاذ اور مضبوط نگرانی کے طریقہ کار کی ضرورت پر زور دیا ۔اجلاس میں جل شکتی ، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور کے وزیر جاوید احمد رانا ، وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی ، چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جل شکتی ، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، پرنسپل سیکرٹری فائنانس ، کمشنر سیکرٹری ایچ اینڈ یو ڈی ڈی ، کمشنر سیکرٹری فاریسٹ ، اکالوجی اینڈ انوائیرنمنٹ ، مشن ڈائریکٹر جے جے ایم اور متعلقہ محکموں کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران اے سی ایس جل شکتی نے مشن کی پیش رفت ، اہداف اور چیلنجز کا ایک جامع جائیزہ پیش کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے مشن کے نفاذ کے دوران درپیش مختلف چیلنجوں کا جائیزہ لیا جس میں کم ٹینڈر ردِ عمل ، جموں اور ڈکٹائل آئرن ( ڈی آئی ) پائپوں میں گالوانائیزڈ ( جی آئی ) پائپوں کی فراہمی میں تاخیر اور متعدد اضلاع میں خشک بور ویل کے واقعات شامل ہیں ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مشن کے معیار اور کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی پروجیکٹ منیجمنٹ یونٹوں ( ڈی پی ایم یو ) کا قیام اور مشیروں کے ذریعہ مستقل تکنیکی جائیزہ لیا جا رہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے شفافیت اور احتساب کو بڑھانے کیلئے تیسری پارٹی کی نگرانی کے مضبوط طریقہ کار کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ان مانیٹرنگ ایجنسیوں کو تیز رفتار قرار دادوں کیلئے مشغول کر کے مخصوص علاقوں سے شکایات کا فوری طور پر حل کیا جائے ۔ مزید براں انہوں نے زمین سے اوپر پانی کی فراہمی کی پائپوں کو غلط بچھانے سے متعلق خدشات کو دور کرنے اور متاثرہ خطوں میں آبی وسائل کے استحکام کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ میٹنگ میں پانی کے معیار کی نگرانی پر بھی توجہ دی گئی ۔ وزیر اعلیٰ نے پنچائت کی سطح پر پانی کی سامتیوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے متعلقہ وزراء اور ایم ایل اے کے ساتھ باقاعدہ تعامل کی حوصلہ افزائی کی تا کہ ان کمیٹیوں کی تاثیر کو بڑھانے میں ان کے کردار اور ذمہ داریوں کی وضاحت کی جا سکے ۔ اس کے علاوہ اجلاس میں دیہی پانی کی فراہمی کے آپریشن اور بحالی اور نل جل مترا پروگرام ، ای بلنگ سسٹم اور دیگر آپریشنل پہلوؤں کے توسیع پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ نے خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور مشن کے مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے محکمہ کے اندر افرادی قوت کی قلت کو دور کرنے کی اشد ضرورت کو اجاگر کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے رفتار کو برقرار رکھنے اور چیلنجوں پر قابو پانے کی اہمیت کو دوہراتے ہوئے جل جیون مشن کے تحت ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے جموں اور کشمیر کے ہر گھر کو صاف اور قابل اعتماد پینے کے پانی کی فراہمی کے مشن کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں حکومت کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔