حکام نے جموں و کشمیر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کی جانکادی دی ، 16جون کو الگی میٹنگ طے
سرینگر // جموں میں ہوئے حالیہ حملوں اور امرناتھ یاترا کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں میٹنگ کے بعد وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ امرناتھ یاترا کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے نے نئی دلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں وزیر داخلہ کو سیکورٹی حکام نے جموں و کشمیر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی جانکاری دینے کے علاوہ سرحد پار سے دراندازی کی کوششوں اور فوجی اہلکاروں پر حملے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔سی این آئی کے مطابق کے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے نئی دلی میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول، فوجی سربراہ جنر ل منوج پانڈے ، انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ ،، داخلہ سیکرٹری اجے بھلا، کے ساتھ ساتھ وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسران اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران وزیر داخلہ امیت شاہ کو جموں و کشمیر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی جانکاری دی گئی ۔ اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے ساتھ والے علاقوں کی صورتحال، سرحد پار سے دراندازی کی کوششوں اور پونچھ راجوری میں فوجی اہلکاروںپر حملہ بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ امیت شاہ نے تشدد سے پاک رکھنے اور قانون کی حکمرانی کو نمایاں طور پر بحال کرنے کیلئے سیکورٹی ایجنسیوں اور مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کیا جائے تاکہ ملی ٹنٹوں کا خوف نہ ہو۔ انہوں نے سیکورٹی گرڈ کے کام کاج کا جائزہ لیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں جموں کشمیر میں امرناتھ یاتراکے بارے میں بھی بات ہوئی جبکہ جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ ترقیاں کاموں کی رفتار بھی زیر غور آئیں ۔










