وزیر اعظم نے تاریخی چناب پُل ، انجی ریل پُل اور اودھمپور ۔ سری نگر ۔ بارہمولہ ریل لنک( یو ایس بی آر ایل) منصوبہ قوم کے نام وقف کیا ،کشمیر سے کنیا کمار ی تک وَندے بھارت ٹرینوں کو جھنڈی دِکھائی

وزیر اعظم نے تاریخی چناب پُل ، انجی ریل پُل اور اودھمپور ۔ سری نگر ۔ بارہمولہ ریل لنک( یو ایس بی آر ایل) منصوبہ قوم کے نام وقف کیا ،کشمیر سے کنیا کمار ی تک وَندے بھارت ٹرینوں کو جھنڈی دِکھائی

وزیر اعظم نے کروڑوں بھارتیوں کے دِل جوڑ دئیے اور شمال سے جنوب تک ایک اٹوٹ رشتہ قائم کیا۔لیفٹیننٹ گورنر

سری نگر// وزیراعظم نریندر مودی نے تاریخی چناب پُل، انجی ریل پل اور ادھمپور۔سری نگر۔بارہمولہ ریل لنک یو ایس بی آر ایل) منصوبے کا اِفتتاح کیا اور کشمیر کو کنیا کماری سے جوڑنے والی وندے بھارت ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے اس دن کو’’تاریخی لمحہ‘‘ قرار دیا جو ہمیشہ کے لئے تاریخ میں محفوظ ہو جائے گا۔اُنہوں نے اَپنے خطاب میںتاریخی ریلوے پروجیکٹوں کو جموں وکشمیر اور قوم کے نام وقف کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ۔اُنہوںنے کہا،’’کشمیر سے کنیا کماری اب صرف ایک نعرہ نہیں رہا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے دہائیوں پرانے خواب کو حقیقت کا روپ دے دیا ہے۔ اُنہوں نے کروڑوں بھارتیوں کے دلوں کو جوڑ کر شمال سے جنوب تک ایک اٹوٹ رشتہ قائم کیا ہے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ اودھمپور۔ سری نگر۔ بارہمولہ ریل لنک( یو ایس بی آر ایل )منصوبے اور وندے بھارت ٹرینوں کی شروعات سے نہ صرف جموں و کشمیر کی شمولیت مضبوط ہوئی ہے بلکہ یہ سردار ولبھ بھائی پٹیل اور ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے’’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘‘ کے خواب کی تکمیل بھی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ آج اِفتتاح کئے گئے دنیا کے سب سے اونچے چناب ریلوے پل اور ملک کے پہلے کیبل سٹیڈ انجی ریل پل نے جموں و کشمیر کو ترقی کے نئی اُمنگوں سے جوڑ دیا ہے۔منوج سِنہا نے کہا کہ چناب ، انجی پل بنانے میں ہمارے اِنجینئروں کی مہارت اور مزدوروں کی محنت جنہوں نے پہاڑوں کو چیر کر یہ پل بنائے، نے’’ہندوستان کے تاج‘‘ کو باقی ملک سے جوڑنے والی تمام دوریاں ختم کر دی ہیں۔اُنہوںنے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ 6 برسوں میں جموں و کشمیر کوبدل دیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’جموں و کشمیر کی ہمہ جہت ترقی وزیراعظم کی اوّلین ترجیح ہے۔ ان کی مختلف پالیسیوں، سرعت سے عمل آوری اور صنعتی ترقی نے جموںوکشمیر یوٹی کو ترقی کی راہ پر گامز ن کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اگست 2019 کے بعد وزیراعظم نے جموں و کشمیر میں سماجی و اقتصادی انقلاب کا نیا چراغ روشن کیا ہے۔اُنہوں نے اِقتصادی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی اور اَب ان بنیادوں پر ترقی کی نئی لائنیں یعنی ریلوے لائنیں بچھا کر جموں و کشمیر کی تقدیر کو نئی شکل دی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے انکشاف کیا کہ اپریل 2022 ء سے اب تک صرف تین برس میں وزیراعظم نے جموں و کشمیر میں 1.15 لاکھ کروڑ روپے سے زائد ترقیاتی منصوبے وقف یا ان کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں دہشت گردی اور اس کے نیٹ ورک کے خلاف فیصلہ کن کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔اُنہوں نے کہا،’’آپریشن سندور نے پہلگام میں ہوئے بربریت آمیز دہشت گرد حملے کا بھرپور بدلہ لیا اور ایک نئی سرخ لکیر کھینچ دی۔ ایک طرف ہماری مسلح افواج قوم کی سا لمیت کی حفاظت پر مامور ہیں اور دوسری طرف تخلیقی قوت ترقی یافتہ ہندوستان کے لئے وقف ہے۔‘‘ مزید برآں، وزیراعظم نے سرحدی علاقوں تک کنکٹویٹی کو فروغ دینے کے لئے کئی سڑکوں کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور ان کا اِفتتاح کیا۔ان منصوبوں میں رفیع آباد سے کپواڑہ تک قومی شاہراہ۔701کی سڑک کو چوڑا کرنے کے منصوبے اور شوپیاں بائی پاس سڑک این ایچ ۔444 کی تعمیر شامل ہے جن پر 1,952کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوں گے۔وزیراعظم نے سری نگرکے سنگرامہ جنکشن این ایچ ۔1اور بمنہ جنکشن نیشنل ہائی وے۔44پر دو فلائی اوور منصوبوں کا بھی اِفتتاح کیا جو ٹریفک کی روانی کو بہتر بنائیں گے۔اِس کے علاوہ وزیراعظم نے شری ماتا ویشنو دیوی اِنسٹی چیوٹ آف میڈیکل ایکسیلنس کٹرا کا سنگ بنیاد بھی رکھا جس کی لاگت 350 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ یہ ضلع ریاسی کا پہلا میڈیکل کالج ہو گاجو خطے میں صحت کے بنیادی ڈھانچے میں خاطر خواہ اضافہ کرے گا۔