وزیر اعظم نریندر مودی دورے جموں کشمیر کیلئے آج وارد ہونگے ، ٹنل کے آر پار سخت سیکورٹی انتظامات

وزیر اعظم نریندر مودی دورے جموں کشمیر کیلئے آج وارد ہونگے ، ٹنل کے آر پار سخت سیکورٹی انتظامات

کٹرا میں 46,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ کر قوم کو وقف کریں گے

سرینگر // سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ وزیر اعظم نریندر مودی دورے کشمیر پر آج وار ہو رہے ہیں دورے کے دوران وزیر اعظم چناب پل کا افتتاح کریں گے جس کے بعد دوپہر تقریباً 12 بجے ’’وندے بھارت ‘‘ریل کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ اس کے بعد وہ کٹرا میں 46,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے ۔ ادھر وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کشمیر کے پیش نظر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ جموں وکشمیر کی شاہراہوں اور دیگر لنک روڈس پر جہاں سیکورٹی فورسز کے عملے کی تعیناتی میں اضافہ کیا گیا ہے وہیں سرینگرجموں شاہراہ کے دیگر علاقوں میں چیک پوائنٹس بڑھا دئے گئے ہیں۔ سی این آئی کے مطابق سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ وزیر اعظم نریندر مودی آج یعنی 06جون کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی جموں و کشمیر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ جمعہ کی صبح جموں پہنچنے کے ساتھ ہی وزیر اعظم نریند ر مودی چناب پل کا افتتاح کریں گے اور تقریباً 11 بجے پل کے ڈیک کا دورہ کریں گے۔ اس کے بعد وہ انجی پل کا دورہ کریں گے اور اس کا بھی افتتاح کیا جائے گا ۔ بعد میں وزیر اعظم نریندر مودی دوپہر تقریباً 12 بجے ’’وندے بھارت ‘‘ریل کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ ریل سروس کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد وزیر اعظم مودی کٹرا میں 46,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، افتتاح کریں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔اس کے بعد وہ ایک عوامی ریلی سے خطاب بھی کرنے والے ہیں ۔ اسی دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے جموں کشمیر کے پیش نظر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے جموں و کشمیر میں سیکورٹی کا سخت بند وبست کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جموں وکشمیر کی شاہراہوں اور دیگر لنک روڈس پر جہاں سیکورٹی فورسز کے عملے کی تعیناتی میں اضافہ کیا گیا ہے وہیں سرینگرجموں شاہراہ کے دیگر علاقوں میں چیک پوائنٹس بڑھا دئے گئے ہیں۔ معلوم ہو ا ہے کہ جموں کشمیر بھر میں عمومی طور پر اور خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں وزیر اعظم اجتماع سے خطاب کرنے والے ہیں سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔ادھر سرحدوں پر بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔