حلقہ جاتی مسائل او رترقیاتی ضروریات کا جائزہ لیا
سری نگر//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سول سیکرٹریٹ میں متعدد عوامی نمائندوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل اور تجاویز سنے جن پر حکومت کی توجہ کی ضرورت ہے ۔وزیر اعلیٰ نے ممبران اسمبلی افتخار احمد (راجوری)، رفیق احمد نائیک (ترال)، جسٹس (ریٹائرڈ) حسنین مسعودی (پانپور)، جاوید ریاض بیدار (پٹن)، خورشید احمد شیخ (لنگیٹ)، ارجن سنگھ راجو (رام بن) اور غلام احمد میر (ڈورو) سے ملاقات کی جنہوں نے انہیں حلقہ کے مختلف ترقیاتی ضروریات اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے عوامی نمائندوںکو بغور سُنا اور انہیں یقین دِلایا کہ اُٹھائے گئے مسائل کا جائزہ لے کر بروقت اَزالہ کیا جائے گا۔










