سری نگر// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سول سیکرٹریٹ میںٹریول، سیاحت اور کاروباری شعبوں کی نمائندگی کرنے والے وفود سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر میں سیاحت کے فروغ، کاروباری سہولیات اور مجموعی اِقتصادی ترقی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔اِس موقعہ پرسرکردہ ٹریول اور سیاحتی انجمنوںکے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد جس میں اِرشاد احمد (ٹی اے اے آئی)،صدر ایس کے اے ایل اِنٹرنیشنل کشمیر ظہور قاری،چیئرمین ٹریول ایجنٹس فیڈریشن آف اِنڈیا ( ٹی اے ایف آئی )برہان مسگر اورصدر ٹی اے ایس کے وسیم گوسانی شامل تھے،نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اور سیاحتی شعبے سے متعلق مختلف امور سے آگاہ کیا۔وفد نے سیاحتی صنعت کو درپیش مختلف مسائل، سیاحوں کی آمد میں مزید اضافہ، سفر کو آسان بنانے اور جموں و کشمیر میں سیاحت کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری اقدامات کواُجاگر کیا۔ اُنہوں نے سیاحوں کے تجربے کو مزید بہتر بنانے اور جموں و کشمیر کو ایک ترجیحی سیاحتی مقام کے طور پر مزید مستحکم کرنے کے لئے اَپنی تجاویز بھی پیش کیں۔وزیر اعلیٰ نے وفد کو بغور سُنا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کی حکومت سیاحتی شعبے کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے کیوں کہ یہ شعبہ جموں و کشمیر میں اِقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے اہم ذرائع میں سے ایک ہے۔اُنہوں نے وفد کو یقین دِلایا کہ ان کی طرف سے اُٹھائے گئے تمام مسائل اور تجاویز کا ہمدردانہ جائزہ لیا جائے گا اور متعلقہ محکموں کے اِشتراک سے انہیں مقررہ مدت کے اندر حل کرنے کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی جانب سے اٹھائے گئے تمام مسائل اور تجاویز کا ہمدردانہ جائزہ لیا جائے گا اور متعلقہ محکموں کے اشتراک سے انہیں مقررہ مدت کے اندر حل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔ بعد میں سیکرٹری جنرل کشمیر چیمبر آف کامرس طارق گنائی بھی وزیر اعلیٰ سے ملاقی ہوئے اور تجارت، کاروبار اور سیاحت سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔










