وزارتِ نئی اور قابلِ تجدید توانائی نے جے اے کے اِی ڈی اے کو

بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی نوڈل ایجنسی قرار دیا

سری نگر//مرکزی حکومت وزارتِ نئی اور قابل تجدید توانائی ( ایم این آر اِی ) نے جموںوکشمیر اَنرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی ( جے اے کے اِی ڈی اے ) محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو سال2021-22ء کے لئے یوٹیز میں قابل تجدید توانائی شعبے میں بہترین کارکردگی کا اعزاز دیا ہے۔اِس کے علاوہ جے اے کے اِی ڈی اے کویوٹیز میں سات زُمروںبشمول31؍ مارچ 2022ء تک سب سے زیادہ قابل تجدید توانائی کی تنصیب کی صلاحیت حاصل کرنے ،31؍مارچ2022ء تک سب سے زیادہ چھوٹی پن بجلی کی تنصیب کی صلاحیت حاصل کرنے ، سال 2021-22ء کے دوران سب سے زیادہ قابلِ تجدید توانائی پیدا کرنے ،سال 2021-22ء کے دوران سب سے زیادہ شمسی توانائی کی صلاحیت کے اِضافے کے حصول ، 31؍ مارچ 2022ء تک نصب شدہ سولر سٹریٹ لائٹس کی سب سے زیادہ تعداد حاصل کرنے 31؍ مارچ2022ء تک نصب کئے گئے شمسی آبپاشی پمپوں کی سب سے زیادہ تعداد حاصل کرنے اور31؍ مارچ 2022ء تک شمسی توانائی سے دوسری سب سے زیادہ نصب شدہ صلاحیت حاصل کرنے کے لئے بھی نوازا گیا ہے۔ ایوارڈ وں کا اعلان 27اور 28؍ اگست 2022ء کو دو روزہ تقریب میں کوچین کیریلا میں مرکزی حکومت ایم این آر اِی کی ایک اپیکس باڈی رِیاستوں کی ایسو سی ایشن آف رینیوایبل اَنرجی ایجنسیز ( اے آر اِی اے ایس ) کے آٹھویں یوم تاسیس پر کیا گیا۔مرکزی حکومت وزیر مملکت نئی اور قابل تجدید توانائی اور کیمیکل اورفرٹیلائزر بھگوانتھ کھوبا نے یہ ایوارڈ کیریلا کے وزیر بجلی کرشنن کٹی ، سیکرٹری ایم این آر اِی اِندو شیکھر چتر ویدی جو اے آر اِی اے ایس کے صدر بھی ہیں، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اے آر اِی اے ایس جے کے جیٹھانی اور نائب صدر اے آر اِی اے ایس رُدراپپائی( ایم ڈی کرناٹک رینیو ایبل اَنرجی ڈیولپمنٹ لمٹیڈ) کی موجودگی میں پیش کیا ۔کمشنر سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ سوربھ بھگت اور چیف ایگزیکٹیو آفیسرجے اے کے اِی ڈی اے ڈاکٹر پی آر دھر نے جموںوکشمیر حکومت کی جانب سے آٹھ ایوارڈ حاصل کئے۔اِس تقریب کا اِنعقاد اے آر اِی اے ایس نے ایجنسی فارنیو اینڈ رینیو ایبل اَنرجی ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی ( اے این اِی آر ٹی ) حکومت کیریلا کے ساتھ کیا تھا ۔ ایوارڈ کی تقریب کے بعد قابل تجدید توانائی پر ورکشاپ اور کچھ فیلڈ وِزٹ اور کھیل سرگرمیوں کا اِنعقاد کیا گیا۔