سری نگر//چیئرمین سیو یوتھ سیو فیوچر فاؤنڈیشن وجاہت فاروق بٹ نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔ اِس موقعہ پر اُن کے ہمراہ صدروومن وِنگ محترمہ انیکا نذیر اور فائونڈیشن کے جنوبی کشمیر زونل صدر مدثر احمد ڈار بھی موجود تھے۔ وجاہت فاروق بٹ نے لیفٹیننٹ گورنر کو نوجوانوں کی شمولیت سے متعلق فاؤنڈیشن کی جاری مختلف سرگرمیوں خواتین کو بااِختیار بنانا، منشیات کی لت سے چھٹکارا پانے کے پروگرام،ڈِی ریڈیکلائزیشن کے اَقدامات ، نوجوانوں کے لئے کھیلوں اور تفریحی مواقع کے بارے میں آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے سیو یوتھ سیو فیوچر فاؤنڈیشن سے وابستہ ممبران کی سماج کی خدمت کے لئے ان کی کوششوں کی ستائش کی۔










