وارڈ نمبر31جموں میں اپنی پارٹی ورکروں کا اجلاس

وارڈ نمبر31جموں میں اپنی پارٹی ورکروں کا اجلاس

جموں:اپنی پارٹی ضلع اکائی جموں اربن نے جموں مغرب اسمبلی حلقہ میں ناقص بنیادی سہولیات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جموں ضلع اربن جنرل سیکریٹری شردیش رانا کے زیر اہتمام جموں مغرب اسمبلی حلقہ کے وارڈ نمبر31میں منعقدہ پروگرام جس کی صدارت ضلع صدر جموں اربن پرنو شگوترہ نے کی، میں ترقیاتی کاموںمیں ناکام رہنے پر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔ اپنے خطاب میں شگوترہ نے کہاکہ جموں مغرب وارڈ نمبر31میں لوگوں نے نالیوں اور راستوں کی خستہ حالت پر آواز اُٹھائی۔ علاقہ کے لوگوں کو بلاک نالیوں اور راستوں پر صفائی ستھرائی کے فقدان کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ بنیادی سہولیات کا فقدان ہے لیکن انتظامیہ نے اِس طرف کوئی توجہ نہ دی۔ انہوں نے بتایاکہ لوگوں کا الزام ہے کہ علاقہ میں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ پڑا رہتاہے جس سے ماحول غیر صحت افزا ہے۔شردیش رانا نے بھی اِس موقع پر خطاب کیا اور کہاکہ بجلی کی تاریں کھمبوں کے ساتھ ڈیلی لٹکی ہیں او ر ایک جھال بنا ہوا ہے جس سے مکینوں کو خطرہ لاحق ہے۔ حالیہ دنوں کرنٹ لگنے کی وجہ سے مویشی ہلاک ہوگیا ، اُس کے باوجود محکمہ پی ڈی ڈی نے تاریں تبدیل نہ کیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی مشکلات کی طرف انتطامیہ کے متعلقہ حکام توجہ نہیں دیتے۔اس موقع پر متعدد افراد نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی جن میں پکشل سنگرا۔ اجیت داس، دیپک راج، روہت مہتا اور نانک چند وغیرہ شامل ہیں۔ اس میٹنگ میں نائب صدر وائی بہو مٹو، جنرل سیکریٹری اتول شرما، سیکریٹری محمد اشرف، سیکریٹری ابھشیک گوسوامی، سیکریٹری منگل سنگھ چب، آرگنائزنگ سیکریٹری دیپک براڈو وغیرہ نے شرکت کی۔