وارپورہ سوپور میں جمعرات کی صبح کچن گارڈن میں پُراسراردھماکہ

50 سالہ شخص شدید زخمی،SKIMSمنتقل :پولیس

سوپور// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور کے وارپورہ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک پراسرار دھماکے میں 50 سالہ شخص شدید زخمی ہوگیا۔جے کے این ایس کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کے سوپور کے وارپورہ علاقے میں ایک پراسرار دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ50 محمد جمال ڈار ولد غلام احمد ساکنہ وارپورہ سوپور جمعرات کی صبح وارپورہ گاؤں میں اپنے ’کچن گارڈن‘ میں کام کر رہا تھا۔ ’کچن گارڈن‘ میں درختوں وپودوں کے گرد کھدائی کرنے کے دوران اچانک ایک پراسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مذکورہ شدید زخمی ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس شخص کے سر اور دائیں آنکھ میں چوٹیں آئی ہیں جب وہ اپنے کچن گارڈن میں زمین کی کھدائی کر رہا تھا تو کچھ غیر یقینی دھماکہ ہوا۔ذرائعنے بتایا کہ جلد ہی اسے پہلے قریبی اسپتال اورپھر ایس ڈی ایچ سوپور لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے اسے بہتر علاج کے لیے SKIMS صورہ سری نگر ریفر کر دیا۔بلاک میڈیکل آفیسر سوپور نے بتایا کہ جمعرات کی صبح ایک مریض کوایس ڈی ایچ سوپور لایاگیا، جس کے سر اور آنکھ پر زخم آئے ہیں۔ میڈیکل آفیسر نے کہا کہ ابتدائی علاج کے بعد اسے مزید علاج کے لیے SKIMS ریفر کیا گیا تھا۔ایک پولیس اہلکار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم دھماکے کی نوعیت جاننے کے لئے موقع پر گئی۔انہوںنے کہاکہ پولیس دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے حقائق کا پتہ لگا رہی ہے اوراس سلسلے میں معاملے درج کرکے مزیدتحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔