سری نگر//محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے متعدد علاقوں میں اتوار کے روز بارشیں ہوئی ہے جبکہ موسم پیر تک خراب رہنے کا امکان ہے ۔ اس دوران سرینگر جموں قومی شاہراہ پرمٹی کے تودے کر آنے کے بعدآمد و رفت5گھنٹے تک معطل رہا ہے جس کوبعد میں بحال کیا گیا ہے جس کو بحال کرنے کا کام جاری تھا۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔اس دوران اتوار کے روز بعد دو پہر کئی علاقوں میں شدید بارشیں ہوئی ہے جبکہ چند ایک مقامات سے ژالہ بھاری کے اطلات موصول ہوئے ہیں۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ادھر صوبہ جموں کے اکثر علاقوں میں درمیانہ درجے کی بارشوں سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی۔ وادی کشمیر کو باقی دنیا کے ساتھ جوڑنے والی 270کلو میٹر طویل جموں سرینگر قومی شاہراہ تازہ پسیاں گرآنے کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔، ضلع رام بن میں جاری بارشوں کے دوران شاہراہ پر میہاڑ اورکیفٹیریا موڑ میں کئی جگہ پتھر اور مٹی، کے تودے گرنے کی وجہ سے آج صبح گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کردی گئی ہے۔ٹریفک حکام نے بتایا،’’سرینگر جموں قومی شاہراہ پر رام بن ضلع میں بارشوں کے دوران میہاڑ اور کیفٹیریا موڑ میں تازہ پسیاں اور پتھر گرآنے کی وجہ سے شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے، پسیاں اور پتھر ہٹانے کا کام جاری ہے’’۔اْنہوں نے مزید کہا کہ جوں شاہراہ بحال ہو جائے گی، شاہراہ پر ٹریفک چھوڑ دیا جائے گا۔ٹریفک حکام نے مزید کہا،’’تاریخی مغل شاہراہ اور سرینگر لہہ شاہراہ پر گاڑیوںکی دوطرفہ آمد ورفت کا سلسلہ جاری ہے










