سردیوں میں بجلی کی معقول فراہمی کو یقینی بنانے کا ایل جی انتظامیہ سے عوام کا مطالبہ
سرینگر// وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں امسال سردیوں کی آمد سے قبل ہی بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کو لیکر عوام سخت پریشان ہے۔لوگوں نے اس ضمن میں بتایا کہ مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کا سلسلہ بارش کے پانی کی بوند ٹپکنے اور سردیوں کے موسم کی آہٹ سے ہی شروع ہو جاتا ہے جس سے شہری علاقوں میں انورٹر و دیگر ساز و سامان روشنی کی جگمگاہٹ کے لیے ہوتا ہے لیکن دیہی علاقوں میں عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایک شہری شبیر احمد نے بتایا کہ وقت پر بجلی کا کرایہ بھی ادا کردیا جاتا ہے لیکن اسکے باوجود بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتیوں کا سلسلہ مسلسل جاری رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جو بجلی استعمال کرتے ہیں تو وقت پر اس کا کرایہ بھی ادا کرتے ہیں لیکن جو کرایہ نہیں ادا کرتے یا غیر قانونی طریقے سے بجلی کا استعمال کرتے ہیں اسکے لیے محکمہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان اشخاص سے کرایہ وصول کریں نہ کہ بار بار بجلی کٹوتی کر عوام کو پریشان کیا جائے۔ عوام نے محکمہ بجلی کے اعلی عہدیداران جو یو ٹی انتظامیہ کا حصہ ہیں سے اپیل کی ہیں کہ وہ بجلی کی غیر اعلانیہ نہ کریں اور سردیوں کے موسم کی آمد سے ہی بجلی کی معقول فراہمی کو یقینی بنانے کے خاطر خواہ انتظامات کریں تاکہ سردیوں کے موسم میں عوام کو بجلی کی کٹوتی کے بحران کا سامنا نہ کرنا پڑے۔










