وادی کشمیر کے معروف فوٹو جرنلسٹ نثار احمد انتقال کر گئے

سیاسی ، سماجی اور صحافتی برادری کی جانب سے اظہار رنج و غم

سرینگر// وادی کشمیر کے سنیئر فوٹو جرنلسٹ نثار احمد انتقال کر گئے ۔ مرحوم کے انتقال پر سیاسی ، سماجی و صحافتی انجمنوں نے رنج و غم کااظہار کیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر کے معروف فوٹو جرنلسٹ نثار احمد بدھ کے روز انتقال کر گئے ۔ مرحوم ’’ انگریزی روز نامہ دی ہندو ‘‘ سے وابستہ تھے ۔ مرحوم کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی آبائی علاقے میں رنج و غم کی لہرو دوڑ گئی جبکہ مرحوم کو پُر نم آنکھوں کے ساتھ آبائی علاقہ میں سپردخاک کیا گیا ۔ ادھر مرحوم کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی صحافتی برادری میں دکھ کی لہر دوڑ گئی ۔ اسی دوران کرنٹ نیوز آف انڈیا (سی این آئی) کے چیف ایڈیٹر بلال بزاز نے سینئر فوٹو جرنلسٹ نثار احمد کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔بلال بزاز نے کہا کہ نثار میرا گزشتہ 40 سال کا قریبی دوست ہے اور ان کے انتقال سے کشمیر کے فوٹو جرنلسٹ حلقوں میں ایک خلا پیدا ہوا ہے۔انہوں نے نثار احمد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ چوہدری نثار کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔بزاز نے غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔