SNOW

وادی کشمیر میں برف باری اور بارشوں کا سلسلہ تھمنے کے بعد موسم میں بہتری

10دسمبر تک معمولی تبدیلوں کے ساتھ موسم عموماً خشک رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

سری نگر//وادی کشمیر دو ز تک بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کے بیچ جمعہ کی صبح سے بارشوں اور برف باری کا سلسلہ تھم گیا اور ندی نالوں میں پانی کی سطح پھر بڑ جانے کے نتیجے میں یہاں رونق لوٹ آئی ۔اور عوامی حلقوں نے راحت کی سانس لی ہے کیوںکہ متعدد علاقوں میں پانی کی سطح میں اتنہائی درجے تک کمی واقعہ ہونے کے نتیجے میں ہاہا کار مچی تھی ۔اس دوران موسمیات کے محکمہ نے 10دسمبر تک موسم معمولی تبدیلی کے ساتھ خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق 29اور30نومبر کو پہاڑی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں شدید بارشیں ہوئی ہے ۔اس دوران جمعرات اور جمعہ کے درمیانی رات کووادی بھر کے میدانی علاقوں میں جمعہ کی صبح تک شدید بارشیں ہوئی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں اچھی خاصی برف باری بھی دیکھی گئی ہے ۔پہاڑوں پر برف باری کے نتیجے میں سردی میں اضافہ ہوا ہے وہی دوسری جانب یہاں ندی نالوں میں تیز بارشوں کے بعد پانی میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے یہاں پانی کی قلت پائی جانے والے علاقوں میں ہاہا کار مچ گئی تھی وہ بھی اب دور ہوئی ہے ۔ کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگاروں نے بتایامحکمہ موسمیات کے پیش نظر پوری وادی کے میدانی و بالائی علاقوں میں برف باری اور بارشیں ہوئی جس کی وجہ سے یہاں سردی کے شدت میں اضافہ ہوا ہے ۔اس دوران بیشتر علاقوں میں بارشوں کا پانی سڑکوںپر جمع ہونے سے راہ گیروں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اس دوران لوگوں نے نکاس آب کے بہتر انتظامات کی سرکار سے اپیل کی ہے ۔ اس دوران وادی کو جموں کے ساتھ پونچھ راستے ملانے والے تاریخی مغل روڑ دوسرے دن بھی آمد رفت کے لئے بند رہا ہے جس کو بحال کرنے کے لئے کوششیں جاری تھے۔ادھرسری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں سری نگر میں 16.7ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 21.0 ملی میٹر، پہلگام میں 10.2 ملی میٹر، کپوارہ میں 11.0ملی میٹر اور گلمرگ میں 3.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ادھر وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر قدرے گراوٹ درج ہوئی ہے۔گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت4.5 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حررات 5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.0ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔یکم دسمبر کی دوپہر سے موسم میں بہتری واقع ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 2 دسمبر سے 7 دسمبر تک موسم جزوی طور پر ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 8 دسمبر سے 10 دسمبر تک موسم کبھی جزوی تو کبھی کلی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گراوٹ متوقع ہے۔