امراض قلب اور دل کا دورہ پڑنے کی بڑی وجہ ۔ ڈاکٹر بلبیر سنگھ
سرینگر//وادی کشمیر میں امراض قلب کے مریضوں کیلئے او پی ڈی سہولیات دستیاب رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے ’’میکس ہیلتھ کیر ‘‘ نے کہا ہے کہ کشمیر وادی میں مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات دستیار رکھی جائے گی۔ ادھر ڈاکٹر بلبیر سنگھ نے بتایا ہے کہ کشمیر میں بھی لوگوں کی طرز زندگی تبدیل ہورہی ہے جس کی وجہ سے ہاٹ اٹیک کے معاملات بڑھ رہے ہیں ۔ وائس ااف انڈیا کے مطابق وادی میں دل کے امرا ض میں مبتلاء مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے جس کی بڑی وجہ کھانے پینے اور رہن سہن میں بدلائو مانا جاتا ہے ۔ اس بیچ وادی کے ایسے مریضوں کیلئے جو دل کی مختلف بیماریوں میں مبتلاء ہے کیلئے خصوصی طور پر او پی ڈی خدمات دستیاب رکھنے کا ’’میکس ہیلتھ کیر ‘‘ نے اعلان کیا ہے ۔ اس ضمن میں ڈاکٹر بلبیر سنگھ نے بتایا کہ وادی کشمیر میں بھی ملک کی دیگر ریاستوں اور شہروں کی طرح رہن سہن میں تبدیلی آرہی ہے اور زندگی گزارنے کا جو موجودہ طریقہ ہے وہ کئی طرح کی بیماریوں کو جنم دیتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ زندگی میں بدلائو اور کھانے پینے کے روایتی طریقے کو ترک کرنے کی وجہ سے وادی میں بھی ’’ہاٹ اٹیک‘‘ کے معاملات بڑھ رہے ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ نے بتایاکہ وادی کشمیر میں میکس کی جانب سے امراض قلب کے مریضوں کیلئے بہتر طبی سہولیات بہم رکھی جارہی ہے ۔










