درجہ فہرست ذاتوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات پر روشنی ڈالی
بارہمولہ//وائس چیئرمین نیشنل کمیشن فارشیڈیولڈ کاسٹ ( این سِی ایس سی ) ارون ہلدر نے آج بارہمولہ کا دورہ کیا اور تعلیمی ، سماجی اور معاشری بااِختیار بنانے سے درج فہرست ذاتوں کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لئے نیشنل کمیشن فارشیڈ یولڈکاسٹ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ارون ہلدرنے کہا کہ درج فہرست ذاتیں تعلیمی اور سماجی معاشی پسماندگی کا شکار ہیں جس کے لئے ان کی بہتری کے لئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں۔ارون ہلدر نے ایک پریس کانفرنس میں میڈیا اَفراد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل کمیشن فارشیڈیولڈ کاسٹ ایک آئینہ اِدارہ ہے جس کے پاس سماج کے اس کمزور طبقے کے مفادات کا تحفظ کرنے کا مینڈیٹ ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ درج فہرست ذاتوں کے قومی کمیشن نے اَپنی ویب سائٹ پر ایک چوبیس گھنٹے ہیلپ لائن بنائی ہے اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ درج فہرست ذاتوں کی طبقے کے خلاف ہونے والے مظالم کی رِپورٹنگ کے لئے آگے آئیں۔ارون ہلدر نے درج فہرست ذاتوں کی تعلیمی ترقی کے لئے کہا کہ درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کو مختلف وظائف فراہم کئے جاتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ان کے کنبوں کی خراب مالی حالت کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ ہوں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ وظائف پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک کی سطح پر فراہم کئے جاتے ہیں ۔ اِس کے علاوہ بیرون ملک تعلیم کے لئے فراہم کئے جانے والے وظائف بھی ۔










