ہاسپٹل مینجمنٹ اِنفارمیشن سسٹم ( جے کے اِی ۔سہج) پر عوامی صحت سہولیات کی درجہ بندی جاری کی
سری نگر//نیشنل ہیلتھ مشن جموں و کشمیر نے آج ماہ مئی 2024 ء کے لئے ہاسپٹل مینجمنٹ اِنفارمیشن سسٹم (جے کے اِی ۔ سہج ) پر عوامی صحت سہولیات کی درجہ بندی جاری کی۔گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کے ایسوسی ایٹیڈہسپتالوں کے نئے جی ایم سی کے زُمرے میں گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔اِس کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج اودھمپور ، جی ایم سی راجوری ، گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ اور جی ایم سی ڈوڈہ کا نمبرہے۔ اِس زُمرے میں سب سے نیچے پانچ میں جی ایم سی ہندواڑہ، گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ اور ایم سی سی ایچ اننت ناگ شامل ہیں۔ڈِسٹرکٹ ہسپتالوں کے زُمرے میں ڈی ایچ شوپیاں نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔اِس کے بعد اے ایس وائی ایم ڈِی ایچ بڈگام ، ڈی ایچ کشتواڑ ، ڈِی ایچ رِیاسی اور ڈی ایچ پلوامہ کامقام حاصل ہے۔ اِس زُمرے میں نیچے پانچ میں ڈی ایچ گاندربل، ڈِی ایچ رام بن، ڈِی ایچ پونچھ، ڈِی ایچ کولگام اور ڈِی ایچ بانڈی پورہ شامل ہیں۔کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں( سی ایچ سی )کے زُمرے میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹرکرال گنڈ کپواڑہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ اِس کے بعد کمیونٹی ہیلتھ سینٹرڈورو اننت ناگ ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بسوہلی کٹھوعہ ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر ناگام ، بڈگام اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر اوڑی بارہمولہ نے مقام حاصل کیا ہے۔ اِس زُمرے میں سب سے نیچے پانچ میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر تھانہ منڈی راجوری، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کرالپورہ کپواڑہ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر زچلڈارہ کپواڑہ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر یاری پورہ کولگام، کمیونٹی ہیلتھ سینٹررام نگر اودھمپور شامل ہیں۔واضح رہے کہ جموں وکشمیراِی ۔سہج (جے اینڈ کے میں ہسپتال اِنتظامیہ کے آٹومیشن کیلئے الیکٹرانک سسٹم) اَقدام کا باضابطہ آغاز 4 ؍نومبر 2022 ء کولیفٹیننٹ گورنر نے جشن ہیلتھ کے موقعہ پر مختلف قسم کی سہولیات یعنی ٹریشری نگہداشت ، ضلع ہسپتالوں ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹروںکے لئے کیا تھا۔ جے کے اِی ۔سہج کو ریپڈ اسسمنٹ سسٹم (آر اے ایس)، 104 سینٹرلائزڈ ہیلتھ ہیلپ لائن فار آؤٹ باؤنڈ کالنگ اور ایم او ایچ ایف ڈبلیومرکزی حکومت کے آر سی ایچ پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔درجہ بندی رجسٹریشن، ای ایم آر (الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ) کی تبدیلی، آئی پی ڈی مریضوں کی رجسٹریشن اور مئی 2024 کے لئے جے کے اِی۔ سہج پورٹل پر اَپ لوڈ کئے گئے مریضوں کے فیڈ بیک کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ سہولیات کی تفصیلی فہرست نیشنل ہیلتھ مشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔










