national health mission

نیشنل ہیلتھ مشن نے دسمبر 2022ء کیلئے جے کے اِی۔سہج پر صحت عامہ سہولیات کی درجہ بندی جاری کی

جموں// نیشنل ہیلتھ مشن جموںوکشمیر نے آج دسمبر 2022ء مہینے کے لئے ہسپتال مینجمنٹ اِنفارمیشن سسٹم ( جے کے اِی۔ سہج) پر صحت عامہ سہولیات کی درجہ بندی جاری کی۔سرکاری میڈیکل کالجوں کے ایسو سی ایٹیڈ ہسپتالوں کے زُمرے میں پہلے نمبر پر چھاتی اَمراض ہسپتال جموں اس کے بعد نفسیاتی اَمراض ہسپتال جموں ، ایسو سی ایٹیڈ ہسپتال جی ایم سی بارہمولہ ، گورنمنٹ ڈینٹل کالج جموں اور گورنمنٹ ڈینٹل کالج سری نگر تیسرے نمبر پر ہے۔اِس زُمرے میں سب سے نیچے کے پانچ میں ایسو سی ایٹیڈ ہسپتال جی ایم سی ڈوڈہ ، ایس ایم ایچ ایس ہسپتال جی ایم سی سری نگر ، چلڈرن ہسپتال بمنہ ، نفسیاتی اَمراض ہسپتال سری نگر اور ایم ایم اے بی ایم ایسو سی ایٹیڈ ہسپتال جی ایم سی اننت ناگ شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کے زُمرے میں ڈسٹرکٹ ہسپتال بانڈی پورہ نے پہلا مقام حاصل کیا ۔ اِس کے بعد گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر جموں ، ڈی ایچ جے ایل این ایم سری نگر ، ڈی ایچ کولگام اور ڈی ایچ رام بن نے حاصل کیا ہے۔اِس زُمرے میں سب سے نیچے کے پانچ میںڈسٹرکٹ ہسپتال گاندربل ، ڈسٹرکٹ ہسپتال کشتواڑ ، ڈسٹرکٹ ہسپتال ہندواڑہ ، ڈسٹرکٹ ہسپتال بڈگام اور ڈسٹرکٹ ہسپتال اودھمپور شامل ہیں۔کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں کے زُمرے میں پہلی پوزیشن سی ایچ سی منڈی نے حاصل کیا ہے ۔ اس کے بعد سی ایچ سی سیر، سی ایچ سی ٹنگڈار، سی ایچ سی شانگس اور سی ایچ سی کریمشور نے حاصل کیا ہے۔اِس زُمرے میں سب سے نیچے کے پانچ میں سی ایچ سی مروہ ، سی ایچ سی پیرول ، سی ایچ سی تھانہ منڈی ، سی ایچ سی کنڈی اور سی ایچ سی کالا کوٹ شامل ہیں۔پرائمری ہیلتھ سینٹروں اور یو پی ایچ سیز کے زُمرے میں پہلا درجہ پی ایچ سی کا کا پورہ نے حاصل کیا ہے ۔ اس کے بعد پی ایچ سی عشمقام ، پی ایچ سی ہکورہ ، پی ایچ سی دھنی اور این ٹی پی ایچ سی کلابن کا نمبر آتا ہے۔اِ س زُمرے میں سب سے نیچے کے پانچ میں یوپی ایچ سی سنگم ، پی ایچ سی ٹھکرا کوٹ ، پی ایچ سی ٹیٹوال ، پی ایچ سی ماسو اور پی ایچ سی مژھل شامل ہیں۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ جے کے اِی۔ سہج( الیکٹرانِک سسٹم فار آٹو میشن آف ہسپتال ایڈمنسٹریشن جے اینڈ کے) پہل کا باقاعدہ آغاز 4؍ نومبر 2022ء کو جشنِ صحت کے ایک حصے کے طور پر لیفٹیننٹ گورنر جموںوکشمیر سے مختلف قسم کی سہولیات یعنی ٹریشری کیئر ، ڈسٹرکٹ ہسپتال ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں ، پرائمری ہیلتھ سینٹروں اور کچھ نئی قسم کے پی ایچ سینٹروں کے لئے کیا گیا تھا۔جے کے اِی۔ سہج کو ریپڈ اسسمنٹ سسٹم ( آر اے ایس ) ، آئوٹ بائونڈ کالنگ کے لئے 104 سینٹر لائزڈ ہیلتھ ہیلپ لائن اور ایم او ایچ ایف ڈبلیو مرکزی حکومت کے آر سی ایچ پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے ۔اِس اقدام کے تحت عملانے کے پہلے مرحلے میں 578 سہولیات کا احاطہ کیا گیا ہے اور اِس طرح کی مرحلہ وار دیگر خدمات تک مزید توسیع کی جائے گی۔رینکنگ رجسٹریشن ، ای ایم آر ( الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ) کی تبدیلی اور دسمبر 2022 ماہ کے لئے جے کے اِی سہج پورٹل پر اَپ لوڈ کئے گئے مریضوں کے فیڈ بیک کی بنیاد پر کی گئی ہے ۔ سہولیات کی تفصیلی فہرست نیشنل ہیلتھ میشن کی ویب سائٹ پر شیئر کی گئی ہے۔