کاکامی گاہارا (جاپان) /پی ٹی آئی//ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے انڈر18 ایشیا کپ کے پول اے کے اپنے دوسرے میچ میں کوریا کو1۔3 سے شکست دے کر ٹورنمنٹ میں اپنی مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ ہندوستان کی جانب سے نوشین ناز، شروتی کماری اورکرن ایکا نے فی کس ایک گول اسکورکیا، جس کی بدولت ٹیم نے شاندارکھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور پہلے کوارٹر میں ہی پنالٹی اسٹروک حاصل کر لیا۔ نوشین ناز نے چوتھے منٹ میں پنالٹی اسٹروک کوکامیابی سے گول میں تبدیل کرتے ہوئے ہندوستان کو 0-1 کی برتری دلا دی۔ملائیشیا کے خلاف افتتاحی میچ میں کامیابی کے بعد یہ ہندوستانی ٹیم کی مسلسل دوسری کامیابی ہے، جس سے پول اے میں اس کا موقف مزید مستحکم ہوگیا ہے۔










