ناظم اطلاعات اور ڈِی آئی پی آر کے ملازمین کا

اِنفارمیشن آفیسر مجیب احمد کے بیٹے کے اِنتقال پر اِظہارِ تعزیت

سری نگر//ناظم اطلاعات و تعلقات عامہ شریا سنگھل نے آج میڈیا کمپلیکس سری نگر میں منعقدہ ایک تعزیتی میٹنگ کے دوران ڈی آئی پی آر کے اِنفارمیشن آفیسر مجیب احمد کے بیٹے کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ۔اُنہوں دُکھ کی اِس گھڑی میں مجیب احمد اور اُن کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اِظہار کیا۔اُنہوں نے مرحو م کی روح کے ابدی سکون اور سوگوار کنبے کواِس صدمہ عظیم کو برداشت کرنے کی ہمت کے لئے بھی دعا کی۔دریں اثنا، محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ (ڈِی آئی پی آر) کے ملازمین نے بھی مجیب احمد بیٹے کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اَپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت دے۔اِس موقعہ پر محکمہ کے افسران اور ملازمین نے مرحوم کی روح کے احترام میںدو منٹ کی خاموشی اِختیار کی اور مرحوم کی روح کے ابدی و دائمی سکون کے لئے دُعا کی۔تعزیتی میٹنگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن (ہیڈ کوارٹرز) ڈاکٹر ظہور احمد رینہ اورڈی آئی پی آر کے دیگر افسران و ملازمین نے بھی شرکت کی۔