ناساز گار موسم کے دوران سونہ مرگ کے مضافات میں ٹریکر چرواہا لقمہ اجل ہوئے

سیلابی پانی سردی اور بھوک نے ساٹھ مویشیوں کی بھی جان لی

سرینگر//ناسازگار موسم کے دوران سونہ مرگ میں ساٹھ کے قریب مویشی ایک ٹریکر اور ایک چرواہا لقمہ اجل ،جب کہ پولیس وفورسز نے ٹریکنگ پر جانے والے کئی لوگوں کو محفوظ مقام پرپہنچادیا۔اے پی آئی نیوز کے مطابق ناساز گار موسم کے دوران سیاحتی مقام سونہ مرگ کے دو رافتادہ علاقے میں موسلا دھا ربارش اور سیلابی پانی نے ساٹھ کے قریب بھیڑ بکریوکولقمہ اجل بنادیاجب کہ ٹریجکنگ پرجانے والے ایک ممبر روہت پال ولد جوگند رساکنہ نئی دہلی بھی آکسین کی کمی کی وجہ سے لقمہ اجل ہوا اور موسلادھار بارش سیلابی پانی نے ایک چرواہیں حبیب اللہ چوپان کی جان بھی لے لی ۔ڈپٹی کمشنرگاندربل نے ا س با کی تصدیق کی کہ ناساز گا رموسم کے دوران سونہ مرگ کیئعلاقے میں سے نارہ ناگ کے علاقے میں ٹریکنگ پرجانے والے افراد میں سے ایک ٹریکر آکسیجن کی کمی کی وجہ سے لقمہ اجل ہوا جب کہ دیگرٹریکنگ پرجانے والوں کوپولیس فورسز نے محفوظ مقام پرپہنچادیا۔انہوںنے کہا ساٹھ کے قریب بیڑ بکریاں گھوڑے لقمہ اجل ہوئے۔ محکمہ مال کے اہلکاروں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان کنبوں کی نشاندہی کرے جنہیں مالی نقصان سے دو چا رہوناپڑاوران کے دیگرنصان کے بارے میں بھی انتظامیہ کومفصل رپورٹ پیش کی جائے ۔