سرینگر//جنرل آفیسر کمانڈنگ انچیف ناردرن کمانڈ لفٹینٹ جنرل پرتک شرما نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) اور جموں و کشمیر کے دیگر سرحدی علاقوں میں موجودہ سلامتی کے منظر نامے اور حالیہ پیش رفت کے بارے میں بریف کیا ۔ لفٹینٹ گورنر شرما کے ساتھ جنرل آفیسر کمانڈنگ 15 کور لفٹینٹ جنرل پرشانت سریواستوبھی تھے ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری افواج قوم کی حفاظت کیلئے ایک قابلِ ستائش کام کر رہی ہے ۔










