نائب وزیرا علیٰ نے بوٹہ پتھری گلمرگ میں ملی ٹنٹ حملے کی مذمت کی

سری نگر//نائب وزیراعلیٰ سریندرکمار چودھری نے گلمرگ کے بوٹاپتھری میں ہوئے ملی ٹنٹ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔نائب وزیرا علیٰ نے اِس واقعہ کو امن دشمن قوتوں کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں امن اور خوشحالی کے حکومت کے عزم کو کم نہیں کریں گی۔اُنہوں نے متاثرین کے غمزدہ کنبوںکے ساتھ گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ۔اُنہوں نے دُکھ کی اِس گھڑی میں سوگوار کنبوں کے صبر و تحمل کے لئے دعا کی۔نائب وزیرا علیٰ نے قصورواروں کو کیفر کردار تک پہنچانے اور مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لئے حفاظتی اقدامات کو بڑھانے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔