Dy CM, APD Minister attend last rites of Gagangir terror attack victim

نائب وزیرا علیٰ اور وزیر زراعت نے گگن گیر دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے ششی ابرول کی آخری رسومات میں شرکت کی

سری نگر//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی ہدایت پر نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری اور وزیر برائے زراعت اور دیہی ترقی و پنچایتی راج جاوید احمد ڈار نے آج جموں کے رہنے والے ششی بھوشن ابرول کی آخر ی رسومات میں شرکت کی جو گگن گیر گاندربل کشمیر میں حالیہ ملی ٹنٹ حملے میں مارے گئے تھے۔نائب وزیر اعلیٰ اور جاوید احمد ڈار نے متوفی کے والد اورکنبے کے دیگر اَفراد سے بھی ملاقات کی اور انہیں جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دِلایا۔ اُنہوں نے کہا کہ ان کی تمام شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے گا۔ اُنہوں نے سوگوارکنبے کو یقین دِلایا کہ انہیں معاوضے کی فراہمی کا معاملہ متعلقہ حکام کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔نائب وزیرا علیٰ نے میڈیا اَفراد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت خطے میں امن اور بھائی چارے کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے پُرعزم ہے۔