گاڑیوں کے سائرن کا بھی کم سے کم استعمال کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
سرینگر//نو منتخب وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کی کسی جگہ آنے جانے کے دوران نہ کہیں پر ٹریفک کو روکا جائے گا اور ناہی گرین بیریکریڈ ہوگا ۔ انہوںنے بتایا کہ ہم لوگوں کی خدمت کیلئے چنے گئے ہیں نہ کہ لوگوں کو مشکلات میں ڈالنے کیلئے ۔ انہوںنے کہا کہ اس ضمن میں پولیس سربراہ سے بھی بات کی گئی ہے ۔ جبکہ اپنے کابینہ وزراء کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ بھی اس پر عمل کریں ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر کے نو منتخب وزیر اعلیٰ نے بدھ کو حلف برداری کی تقریب کے بعد بتایا کہ وہ عوامی خدمت گار ہیں اور ہمارے کہیں پر آنے جانے کے دوران نہ ٹریفک کو روکا جائے گا اور ناہی گرین بریکریڈ لگائے جائیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ ہماری ’’مومنٹ ‘‘ کے دوران گاڑیوں کے سائرن کو بھی کم سے کم استعمال کیا جائے گا تاکہ عام لوگوں کو ہمارے چلنے کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔عمر عبداللہ نے کہا کہ میں نے اس ضمن میں جموں کشمیر کے پولیس سربراہ سے بھی بات کی ہے اور انہیں بتایا کہ میرے آنے جانے کے دوران کہیں پر ٹریفک کو روکا نہ جائے ۔ انہوںنے بتایا کہ ہمیں لوگوںنے عوامی خدمت کیلئے چنا ہے نہ کہ ان پر حکم چلانے اور شاہانہ طرز کیلئے ۔ عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ میں نے اپنے کابینہ وزاء کو بھی ہدایت کی کہ وہ بھی اس بات پر عمل کریں ۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ ہمیں لوگوں سے جڑے رہنا ہوگا اور ان کے مسائل کو سننا ہوگا اگر ہم حکمرانہ طرز عمل اختیار کریںگے تو لوگ ہم سے دور ہوتے جائیں گے جو ہم نہیں چاہتے ۔










