سائیکلنگ ریس ایونٹ کا انعقاد ،ASP ہندوارہ نے کیا جھنڈی دکھا کر روانہ
ہندوارہ// مونارک سیکنڈری اسکول ہندواڑہ میں سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا۔جے کے این ایس نامہ نگارطارق راتھر کے مطابق سائیکل ریس کو اے ایس پی ہندواڑہ ارشاد احمدڈائریکٹر مونارک سیکنڈری اسکول ہندواڑہ فاروق احمد اور اسکول چیئرمین ظہور احمد آہنگرنے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ریس میں مونارک سکول ہندواڑہ کے 30 سائیکل سواروں کی زبردست شرکت تھی۔ ریس کا آغاز مونارک سکول ہندواڑہ سے خانپورہ تک ہوا۔چیئرمین مونارک اسکول ہندواڑہ ظہور احمد آہنگر پرنسپل فضیل احمدنے کہا کہ اس ریس کا انعقاد لوگوں کی جسمانی اور ذہنی تندرستی پر سائیکل چلانے کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ اس ایونٹ کے پوزیشن ہولڈرز میں پہلی پوزیشن کلاس فرسٹ کے وسیم حسن بٹ نے حاصل کی، دوسری کلاس دوم کے عدنان ریاض اور تیسری جماعت کے انعام الحق نے حاصل کیا جنہں اے ایس پی ہندوارہ نے اپنے ہارتھوں سے ٹرافیوں سے نوازا۔۔










