منڈی پونچھ میں خونخوار رنچھ کے حملے میں شہری زخمی

منڈی پونچھ میں خونخوار رنچھ کے حملے میں شہری زخمی

علاقے میں خوف و دہشت ، جنگلی جانوروں کو قابو میں کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے پر زور

سرینگر // پونچھ کے منڈی علاقے میں خونخوار ریچھ کے حملے میں ایک شہری زخمی ہو گیا جس کے بعد اس کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ علاقے میں جنگلی جانوروں کی موجودگی سے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا اور انہوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں نجات دلانے کیلئے اقدامات اٹھائیں جائے ۔ سی این آئی کے مطابق پونچھ ضلع میں پیر کو جنگلی ریچھ کے حملے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پونچھ کے منڈی علاقے میں خونخوار ریچھ نے ایک شہری پر حملہ کرکے اس کو زخمی کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ارشاد احمد نامی یہ شہری جے کے کے پونچار میں جنگل کے علاقے میں اپنے گھر کے قریب ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگیا۔ حکام نے بتایا کہ اس کی چیخیں سن کر مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور ریچھ انہیں دیکھ کر بھاگ گیا۔انہوں نے بتایا کہ ارشاد کو متعدد چوٹیں آئیں اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ادھر مقامی لوگوں نے علاقے میں جنگلی جانوروں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو جنگلی جانوروں سے نجات دلانے کیلئے حکومت کو فوری اقدامات اٹھانے چاہئے ۔