پولیس کی جانب سے بڈگام میں جانکاری پروگرام کا انعقاد
بڈگام//بڈگام پولیس نے منشیات کی لت کی روک تھام پرگورنمنٹ بائز ہایر سکنڈری اسکول ناگام ماگام میں ایک جانکاری پروگرام کا انعقاد کیا۔جے کے این ایس کے مطابق پروگرام کا مقصد شرکاء میں منشیات کے استعمال سے بچاؤ کے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہی پھیلانا تھا۔مقرر انشاء حسن (انچارج ڈی ڈی سی ڈی پی ایل بڈگام)نے ایسے معاملات کی نشاندہی میں اسکول انتظامیہ کے کردار اور اس کے علاج کے عمل میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی اور نشے کے نفسیاتی اور سماجی پہلوؤں پر بھی توجہ دی۔ جانکاری مہم کے دوران ، سماجی، اقتصادی، جسمانی اور نفسیاتی وجوہات اور منشیات کی لت سے بچاؤ کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔شرکاء کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ مثبت انداز اپنائیں، اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دیںاورنفسیاتی علاج کے کچھ اہم طریقوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ تمام شرکاء نے کبھی بھی کسی بھی قسم کی نشہ آور اشیاء کے استعمال میں ملوث نہ ہونے کا عہد کیا۔










