سماج کوتباہ کرنے والے منشیات فروشوں کاشکنجہ کسنے کی پولیس کی جاری مہم

منشیات فروشی میں ملوث روپوش خاتون

بانڈی پورہ پولیس نے4روز بعد گرفتار کرلیا

بانڈی پورہ//بانڈی پورہ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ایک روپوش خاتون کو4روز بعد گرفتار کرلیا۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ25ستمبر کوخورشیدنامی ایک شخص کے رہائشی مکان پر چھاپے کے دوران منشیات فروشی کی ایک عادی خاتون فرارہونے میں کامیاب ہوگئی اوروہ گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگئی ۔پولیس کے مطابق خورشیداحمدوازہ عرف منڈیلاولدغلام احمدوازہ ساکنہ وارڈنمبر5بانڈی پورہ کیخلاف ایف آئی آرزیرنمبر148/2022تحت این ڈی پی ایس ایکٹ کیس درج کیاگیا۔معاملے کی حساسیت کے پیش نظرایس ایس پی بانڈی پورہ محمدزاہدکی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر شفاعت محمد کی نگرانی میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی۔اس ٹیم نے منشیات فروش روپوش خاتون پوشا بیگم کی تلاش جاری رکھتے ہوئے اُس کوگرفتارکرنے میںکامیابی پائی ۔پولیس نے مطابق گرفتار منشیات فروش خاتون کوبانڈی پورہ عدالت کے سامنے پیش کیاگیا۔