Mandeep Kaur inspects Solid Waste Management Plant in Kunzer-6

مندیب کور نے کُنزر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کا معائینہ کیا

عوام کی تکلیف کو کم کرنے کیلئے ایس ڈبلیو ایم پلانٹس کے ارد گرد سرسبز جگہیں بنانے کی ہدایت

ٹنگمرگ//کمشنر سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ مندیب کور نے شہری استحکام کو بڑھانے اور ماحولیاتی خدشات کو دور کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے آج کُنزر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ (ایس ڈبلیو ایم) پلانٹ کا معائینہ کیا۔ کمشنر سیکرٹری کے ہمراہ ڈائریکٹر اَربن لوکل باڈیز مطہورہ معصوم، ایگزیکٹیو آفیسر ایم سی ٹنگمرگ کُنزر میر تفویزاور مکانات و شہری ترقی محکمہ کے دیگر افسران اور مقامی بلدیاتی نمائندے بھی تھے۔اُنہوںنے اَپنے دورے کے دوران ایس ڈبلیو ایم پلانٹ کی آپریشنل کارکردگی اور ماحولیاتی اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ معائینے کا مقصد اِس بات کو یقینی بنانا تھا کہ پلانٹ ویسٹ مینجمنٹ میں بہترین طریقوں پر عمل پیراہے اور کمیونٹی کی صحت اور فلاح و بہبود میں مثبت کردار اَدا کرتا ہے۔اُنہوںنے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ایس ڈبلیو ایم سائٹ پر درختوں اور پھولوں کے پودے لگا کر سرسبز جگہیں بنائیں تاکہ مقامی باشندوں کو ہونے والی کسی بھی ممکنہ تکلیف کو کم کیا جاسکے۔مندیپ کور نے کہاکہ یہ سبز علاقے بفر زکے طور پر کام کریں گے ، آس پاس کے رہائشیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائیں گے اور نہ صرف ماحولیاتی توازن کو فروغ دیں گے بلکہ اِن سہولیات کے ماحولیاتی اثرات کو بھی کم کریں گے۔بعد میں کمشنرسیکرٹری نے کُنزر اور ٹنگمرگ میونسپلٹی کے اندر مختلف مقامات کا دورہ کیا جس میںٹنگمرگ کے علاقے میں پارکنگ کی ایک نئی جگہ شامل ہے جو اِس خطے میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کی بھیڑ کے مسلسل مسئلے کو دور کرنے کے لئے حکمت عملی کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔مندیپ کور نے ٹنگمرگ میں ایک پرانی ڈمپنگ سائٹ کا بھی دورہ کیا ۔