نوکریوں سے برطرف ملازمین میںبٹہ کراٹے کی اہلیہ، صلاح الدین کے فرزند سمیت مزید 4ملازمین شامل
سرینگر//جموں و کشمیر انتظامیہ نے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 4ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔ نوکریوں سے برطرف ملازمین میںبٹہ کراٹے کی اہلیہ، صلاح الدین کے فرزند سمیت مزید 4ملازمین شامل ہے جبکہ آج تک متعدد ملازمین اس جرم کی پاداش میںجس میں نوکریوں سے برطرف کیا جن میں کچھ گزٹیڈ اور پولیس کے لوگ بھی شامل تھے کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق سرکاری زرائع کے حوالے سے بتایا کہ جموں و کشمیر حکومت نے 4 ملازمین کو ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے کی وجہ سے آئین ہند کی دفعہ 311 کے تحت برطرف کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ان ملازمین کی سرگرمیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے منفی نوٹس میں آئی تھیں، اور یہ ملک کی سلامتی کے مفادات کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔برطرف کیے جانے والوں میں ڈاکٹر محیط احمد بٹ (سائنسدان-ڈی پوسٹ گریجویٹ شعبہ کمپیوٹر سائنس، کشمیر یونیورسٹی)، ماجد حسین قادری، (سینئر اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ مینجمنٹ اسٹڈیز، کشمیر یونیورسٹی)، سید عبدالمعید، ( منیجر آئی ٹی، جے کے ای ڈی آئی) اور اصابہ الارجمند خان، (پبلسٹی، ڈائریکٹوریٹ آف رورل ڈیولپمنٹ، کشمیر)شامل ہیں۔ذرائع نے بتایاسید عبدالمعید یونائیٹڈ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین کے بیٹے ہیں جبکہ اصابہ العرجمند خان جے کے ایل ایف کے رہنما اور سابق عسکریت پسند کمانڈر فاروق احمد ڈار عرف بٹ کراٹے کی اہلیہ ہیں۔ اصاب ایک کے اے ایس آفیسر تھے










